116 واںکینٹن میلہ –’ایم آر ای پی ایوارڈز سچی مدد اور منافع بخش تعاون کو تسلیم کرتا ہوا’

گوانگ چو، چین، 24 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — سمندر پار ترویج و تشہیر کے جدید ملاپکینٹن میلے کے میڈیاریسورس ایکسچینج پروگرام (ایم آر ای پی) – جس کا اجراء رواں سال کے اوائل میں 115 ویں سیشن میں کیا گیا – منافع بخش اور عالمی سطح پر پھیلے ہوئے تجارتی روابط قائم کرنے کے خواہشمند شرکاء کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ چین کے سب سے بڑے تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلے کی اثر انگیزی کو استعمال کرنے سے منصوبہ بہت کامیاب رہا۔

وسط اکتوبر تک 21 ایوان ہائےصنعت ، اور ساتھ ساتھ دنیا بھر سے کئی ادارے بھی، ایم آر ای پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔ 116 ویںکینٹن میلے میں 15 اکتوبر کو  تقریب اعزازات نے ان میں سے دو اداروں کی شاندار کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب لیو جیانجن نے ایک بھارتی ٹریول ایجنسی اوربٹ کو ایک اعزاز پیش کیا۔

لیو نے کہا کہ “میں کینٹن میلے کی جانب سے اوربٹ کو مبارکباد پیش کرنے پر خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اوربٹ ٹیم اپنے شاندار کام کو جاری رکھے گی اور اپنے تعاون کو پھیلائے گی جو پہلے ہی شریک تمام افراد کے لیے منافع بخش ہے۔”

بھارت کا معروف کاروباری سفر کا سہولت کار اوربٹ بھارت میں میلے کی ترویج کے لیے انتھک کام کرچکا ہے۔ 116 ویںکینٹن میلے سے پہلے اپنی کوششوں کے نتیجے میں اوربٹنے 680 بھارتی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنایا۔

اوربٹ کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کرنل پی ششی دھرن  نے کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ہم اگلے میلے میں ایم آر ای پی پہلا انعام جیتیں گے۔”

چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے سیکرٹریبرائے ڈسپلن انسپکشن کمیشن جناب ما چونزی نے ایک اور انعام انڈونیشیاچائنا بزنس کونسل (آئی سی بی سی) کے صدر جناب لن وینگوانگ کو دیا۔

ما نے کہا کہ “میں 116 ویںکینٹن میلہ ایم آر ای پی پروگرام میں پہلا انعام جیتنے پر جناب لن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم مدد فراہم کرنے پر آئی سی بی سی ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔”

جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی انجمن (آسیان) کے سب سے بڑے رکن کی حیثيت سے انڈونیشیاکینٹن میلے کے مہمانوں کے لیے اہم ذریعہ ہے۔ تقریب کے لیے طویل اور سخت محنت کرتے ہوئے آئی سی بی سی نے کئی انڈونیشی اداروں، نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں، کی شرکت کو یقینی بنایا۔ گزشتہ دو سالوں میں جناب لن نے متعدد انڈونیشی پرنٹ اور آن لائن اشاعتوں میں میلے کو مفت ترویج دی۔

آئی سی بی سی کے صدر نے کہا کہ “ایم آر ای پی پہلا انعام حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ ہم کینٹن میلے کی مدد کے لیے حتی الامکان حد تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/mrep/index.aspx

ایم آر ای پی سوالات کے لیے:

فرینک چین
ٹیلی فون:
86-20-8913-8626+
ای میل: cqh.frank@cantonfair.org.cn

Latest from Blog