ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا

ہائیکو، چین، 22 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — ہائنان کی سیاحتی اتھارٹی نے 20 مئی کو گزشتہ پانچ سالوں میں جزیرے کی سیاحتی ترقی پر ایک اشاریہ رپورٹ  جاری کی ہے، جس کا مقصد اپنی سیاحتی صنعت کی ترقی کا جائزہ لینا اور ممکنہ صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے حوالہ فراہم کرنا ہے۔

اشاریہ رپورٹ، جو صوبائی جزیرے کے لیے سیاحتی شعبے میں جامع جائزے کی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے، ظاہر کرتی ہے کہ سیاحتی صنعت کی نمائندہ جدید خدماتی صنعتیں ہائنان کی سب سے بڑی صنعتیں بن چکی ہیں۔ اور صوبے کی سیاحتی وسائل ترقی، سیاحتی مارکیٹنگ صلاحیت اور ساتھ ساتھ سیاحتی استقبال کی گنجائش 2009ء میں اس جزیرے کو بین الاقوامی سیاحتی جزیرہ بنانے کی حکمت عملی کے آغاز سے اب تک واضح انداز میں بہتر ہوئی ہے۔

ہائنان کے سیاحتی ترقی اشاریہ (ٹی ڈی آئی) کے جائزے کا نظام پانچ ابتدائی سطح کے اشاریوں اور 13 ثانوی سطح کے اشاریوں پر مشتمل ہے۔ یہ ہائنان کی سیاحت کی ترقی کو پانچ پہلوؤں سے جانچتا ہے، بشمول سیاحتی وسائل، سیاحتی مارکیٹ، سیاحتی خدمت، ترقی کا امکان اور مجموعی ماحول۔

ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن، چینی قومی مالیاتی معلومات کے مرکز اور سن ہوا نیوز ایجنسی کے ہائنان دفتر کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ہائنان کا ٹی ڈی آئی 2009ء سے ہر سال اوسطاً 17.95 فیصد جو  2014 میں بڑھتا ہوا 228.34 تک پہنچ گیا ہے، جو ظاہر کررہا ہے کہ ہائنان کی سیاحتی صنعت ایک ترقی کی مستحکم رفتار، ترقی کے روشن امکانات اور مندی کے عالمی اقتصادی رحجان کے مقابلے میں زبردست مزاحمت رکھتی ہے۔

نائب گورنر اور ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن کے ڈائریکٹر لی چی یوان نے کہا کہ رپورٹ ہائنان کے سیاحتی شعبے کی ایک جامع تصویر فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے توقع کی کہ رپورٹ مقامی سیاحتی اتھارٹی کو فیصلہ سازی میں مدد دے گی اور سرمایہ کاری کو معلوماتی ڈیٹابیس سپورٹ فراہم کرے گی۔

چین کے قومی مالیاتی معلومات مرکز کی انڈیکس اکیڈمی کے نائب ڈين کاؤ چین چونگ نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد تزویراتی زاویہ نظر سے ہائنان کی سیاحتی صنعت کی ترقی کے رحجان کو جانچنا اور اس کی قدر پیمائی کرنا اور ہائنان کے مستقبل کی ترقی کے بارے میں حوالہ جات فراہم کرنا ہے۔

ذریعہ: ہائنان صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=254512

Latest from Blog