جے اے سولر کو جنوبی افریقہ میں 86 میگاواٹ سولر فارم پروجیکٹ مل گیا

بیجنگ، 22 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– اعلیٰ معیار کی شمسی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے اورنج سولر پروجیکٹ کے لیے سامان فراہم کرنے والے واحد ادارے کا اعزاز مل چکا ہے جسے 2017ء سے 86 میگاواٹ کے افادۂ عامکی سطح کے شمسی فارم کی حیثیت سے تعمیرکیا جائے گا۔

JA Solar Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

اورنج پروجیکٹ 2011ء میں جنوبی افریقہ کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئےرینیوایبل انرجی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر پروکیورمنٹ پروگرام (“آر ای آئی پی پی پی”) کے 4.5 ویں مرحلے کا حصہ ہے۔ آر ای آئی پی پی پی کو ابتدائی طور پر بولی کے پانچ مراحل کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس میں دو مزید مراحل شامل کیے گئے (4.5 اور 4.75 ویں) تاکہ مختلف صوبوں کے لیے توانائی کی بڑھتی ہوئی نئی مقامی طلب کو پورا کیا جائے۔ دو جنوبی افریقی شراکت داروں، سولر کیپٹل (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور بلیکانٹرپرائزایمپاورمنٹ (“بی ای ای”)، کے ساتھ جے اے سولر نے اس اورنج منصوبے کے لیے واحد ماڈیول فراہم کنندہ کی بولی کامیابی سے جیتی۔ سولر فارم کی تعمیر 2017ء میں جے اے سولر کے انتہائی موثر پی 310 ڈبلیوملٹی-کرسٹلائن سلیکون ماڈیولز کے استعمال کے ساتھ شروع ہوگی، اور ممکنہ طور پر اسی سال اپنی تکمیل کو پہنچے گی۔

کیپ ٹاؤن میں واقع سولر کیپٹل (پرائیوٹ) لمیٹڈ (www.solarcapital.co.za) کامیاب ترین جنوبی افریقی پی وی فارم بنانے والوں میں سے ایک ہے۔ ادارہ آر ای آئی پی پی پی کے پہلے مرحلے میں 90 میگاواٹ کا سولر فارم پروجیکٹ اور دوسرے مرحلے میں 86 میگاواٹ کے پی وی فارم سے بھی نوازا جاچکا تھا۔ جناب پاسکلفیلن، چیئرمین سولر کیپٹل، اس مرحلے میں 86 میگاواٹ کے ایک اور منصوبے کی بولی کامیابی سے حاصل کرنے پر بہت خوش تھے، اور انہوں نے بولی کے 4.75 ویں اور پانچویں مرحلے میں جے اے سولر کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی زبردست خواہش ظاہر کی۔

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر، نے کہا کہ “ہمیں اس مرحلے میں بولی حاصل کرنے اور 86 میگاواٹ کے منصوبے کے خصوصی ماڈیول فراہم کنندہ کی حیثیت سے بہت فخر ہے۔ یہ کامیابی جے اے کی مصنوعات کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا ایک اور ثبوت ہے، اور ہماری عالمی مارکیٹ توسیع کی کوششوں میں ایک نیا سنگ میل بھی۔ جے اے کے لیے ایسے دیگر کئی مواقع ہیں کیونکہ افریقہ مسلسل ترقی کررہا ہے۔ ہمارے اعلیٰ کارکردگی کے پی وی ماڈیولز فی واٹ بجلی کی لاگت کو کم کرتے ہیں، جے اے جنوبی افریقہ کی ترقی کے دوران بجلی کی قلت پر قابو پانے میں بھی مدد دینے کے لیے بہترین مقام پر موجود ہے۔”

لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog