یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئیک پاس نے جنوبی کوریا سے بیرون ملک آغاز کردیا

شنگھائی، چین، 28 جون 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 27 جون کو یونین پے انٹرنیشنل اور کے ٹی کارپوریشن نے اپنے ماتحت ادارے بی سی کارڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر جنوبی کوریا میں یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئیک پاس کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو مقامی یونین پے کارڈ یافتگان کو اپنے موبائل فون ٹیپ کرکے ادائیگی کرنے کی سہولت دے گا۔ جنوبی کوریا پہلی غیر ملکی مارکیٹ بنا ہے جس نے موبائل کوئیک پاس جاری کیا ہے۔ جی ہوایونگ، چیئرمین چائنا یونین پے، ہوانگ چینگ-گیو، سی ای او کے ٹی کارپوریشن اور سو جون ہی- سی ای او بی سی کارڈ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

موبائل کوئیک پاس یونین پے کا نیا موبائل ادائیگی حل ہے۔ یہ آف لائن بغیر رب کے ادائیکی اور آن لائن ادائیگی دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ کئی موبائل ادائیگی مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے، جن میں ایچ سی ای، ایپل پے اور سام سنگ پے شامل ہین۔ یہ دیگر موبائل ادائیگی مصنوعات سے زیادہ محفوظ ہے، کیونکہ یہ متحرک پاس ورڈ اور ادائیگی ٹوکن سمیت مختلف سکیورٹی یقین دہانیاں دیتا ہے۔ حقیقی بینک کارڈ نمبر ادائیگی کے دوران ظاہر نہیں ہوتا ہے، اور مالی سودے کی علومات جاری کنندہ اور یونین پے کے نیٹ ورک کے درمیان محفوظ رہتی ہے۔

دو عوامل جنوبی کوریا میں موبائل کوئیک پاس کے آغاز کو سہولت دیتے ہیں۔ پہلا، 19 ملین سے زیادہ یونین پے کارڈز وہاں جاری ہو چکے ہیں۔ دوسرا، رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں، کوریا میں جاری کردہ یونین پے کارڈز کا چین میں مالی لین دین کا حجم سال بہ سال میں 45 فیصد بڑھا ہے۔ یونین پے کارڈ ایک چین کا دورہ کرنے والے کوریائی مکینوں کے لیے ادائیگی کا اہم طریقہ بن چکا ہے۔

اب کوریا کے کارڈ یافتگان بی سی کارڈ یا اس کے اراکین کی جانب سے جاری کردہ اپنے یونین پے کارڈز کو اپنے این ایو سی کے حامل موبائل فونز سے ملا سکتے ہیں۔ پھر یہ اپنے موبائل فون کو ڈوٹا، تمام واٹسنز اور جی ایس25 اور گونگ چا اسٹورز، اور ساتھ ساتھ چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، سنگاپور اور نیوزی لینڈ بھر میں 7 ملین سے زیادہ کوئیک پاس ٹرمینلز پر بھی کوئیک پاس ٹرمینلز پر ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

جی ہوایونگ نے کہا کہ یہ تعاون یونین پے کو اپنے موبائل کوئیک پاس کی دنیا بھر میں ترویج میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ کارڈ استعمال کی حفاظت کو بہتر بناتا اور کارڈ یافتگان کی نئی کارڈ استعمال عادات کو پورا کرتا ہے۔ یہ موبائل کوئیک پاس کی دیگر غیر ملکی مارکیٹوں تک توسیع کے لیے بھی تجربہ حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بیرون ملک یونین پے کی جدید مصنوعات و خدمات کا اجرا غیر ملکی ہمانوں کے لیے زیادہ لچکدار ادائیگی تجربہ فراہم کرے گا۔

اب جنوبی کوریا میں یونین پے کارڈز استعمال کرنا آسان ہے۔ 70,000 اے ٹی ایمز نقد نکلوانے کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ تمام تاجر جو معروف ادائیگی خدمات رکھتے ہیں یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں جبکہ 1.63 ملین تاجر پن بیسڈ ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ تمام مقامی ٹیکسیاں یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں۔ کوریا کے 60,000 سے زیادہ آن لائن تاجر یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog