سنگاپور بائینل اپنے پانچویں ایڈیشن کے لیے واپس آئینوں کی اطلس کے ساتھ

سنگاپور، 29 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایشیا کی سب سے دلچسپ ہم عصر بصری فنون کی نمائشوں میں سے ایک سنگاپور بائینل 2016ء 27 اکتوبر 2016ء کو عوام کے لیے کھولی گئی اور 26 فروری 2017ء تک جاری رہے گی۔ “آئینوں کا ایک اطلس” کے عنوان سے سنگاپور بائینل کا یہ پانچواں ایڈیشن جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی و جنوبی ایشیا کے 19 ممالک اور خطوں کے 63 مصوروں اور فن کے دلدادہ افراد کے کاموں کو پیش کرتا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161128/8521607725-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20161128/8521607725-b
http://photos.prnasia.com/prnvar/20161128/8521607725-c
http://photos.prnasia.com/prnvar/20161128/8521607725-d

عظیم الشان مجسموں سے لے کر فلم اور پرفارمنس آرٹس تک، ابلاغ کے مختلف ذرائع کے فن پارے 9 ذیلی موضوعات میں اور سات مقامات پر پیش کیے گئے ہیں، جن میں سنگاپور آرٹ میوزیم (ایس اے ایم) اور ایس اے ایم بمقام 8کیو مرکزی مقامات ہیں۔ چار ماہ پر مشتمل یہ بین الاقوامی ہم عصر مصوری نمائش ایس اے ایم کی جانب سے منظم کردہ اور نیشنل آرٹس کونسل آف سنگاپور کی جانب سے اجازت یافتہ ہے۔

سنگاپور بائینل کے 80 فیصد فن پارے نئے یا تطبیق شدہ ہیں۔ متعدد مقام مخصوص اور ایسے فن پارے جو پہلے کبھی بائینل دورے میں نہیں دیکھے گئے، بائینل فن پاروں نے آئینوں کا اطلس کے موضوع کا جواب دیا اور مکان، زمان، یاد، فطرت، سرحدوں، ذریعہ، شناخت، جنبش اور مفارقت کے نظریات کو تلاش کیا۔

تخلیقی ڈائریکٹر سنگاپور بائينل 2016ء کی ڈاکٹر سوسی لنگھیم کہتی ہیں کہ “آئینوں کا اطلس ان نقشوں کی کتابوں اور آئینوں کا حوالہ دیتی ہے جو بنی نوع انسان کی دنیا کی کھوج میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ ہم نامعلوم کی طرف سفر اور اس کی نقشہ کشی کرتے ہیں۔ امید ہے کہ تمثیل انگیز عنوان، جس نے محافظانہ سمت کی طرف رہنمائی کی، حاضرین کو دنیا اور خود کو دیکھنے کے کئی طریقوں کو تلاش کرنے اور برتنے کی طرف راغب اور متاثر کرے گا۔”

نمائش کے دوران متعدد پروگرامات ہوں گے، جن میں مصور اور محافظ مصوروں کی کارگاہوں اور برادری ایام کے بارے میں بات اور دورے کریں گے اور جنوری 2017ء میں ایک سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔

سنگاپور بائینل 2016ء بینیسی انعام کے افتتاحی ایشیائی ایڈیشن کا بھی نقطہ آغاز ہے، جس کا انتظام بینیسی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (بینیسی) اور ایس اے ایم نے کیا ہے۔ گزشتہ 10 ایڈیشنز سے وینس بائینل میں دیا جانے والے 11 ویں بینیسی انعام کے فاتح کو بینیسی آرٹ سائٹ ناؤشیما میں اپنے کام کی نمائش کرنے کا موقع اور بینیسی کی طرف سے 3,000,000 جاپانی ین کا نقد انعام ملے گا۔ اعزاز کی تقریب جنوری 2017ء میں ہوگی، اور مختصر فہرست میں شامل مصور مارتھا اتیئنزا (فلپائنز/نیدرلینڈز)، بوئی کونگ کھانھ (ویت نام)، ایڈی درماون (انڈونیشیا)، چیو چیجی (چین) اور پینافین یودمنی (تھائی لینڈ) ہیں۔

میڈیا کٹ اور عوامی تصاویر سافٹ کاپی کی صورت میں یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں: http://bit.ly/2enSRbF

Latest from Blog