‫کلیئریویٹ اینالٹکس نے مصنوعات کی نئی فہرست پیش کردی، اگلی دوا کا ہدف منتخب کرنے والے محققین کے لیے خطرات کو کم اور وقت کی بچت ممکن بنائے گی

ڈرگ ریسرچ ایڈوائزربہترین اشکال اور اینالٹکس کو استعمال کرنے والی اپنی نوعیت کی واحد سہولت کی بدولت تیز تر رسائی اور مزید معلومات پر مبنی فیصلہ سازی کے قابل بناتی ہے

فلاڈیلفیا، 15 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — دوا دریافت کرنے کے شعبے میں تشخیصی نشوونما کا ہدف طے کرنا مشکل ہے جبکہ درست ہدف کا انتخاب دوا دریافت کرنے کے پورے مرحلے میں شاید اس سے بھی زیادہ اہم مرحلہ ہے۔ ہدف طے کرنے کے مرحلے میں اٹھنے والا پہلا غلط قدم بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ سینٹر فار میڈیسنز ریسرچ (سی ایم آر) کے مطابق سال 2015 میں ایک نئی ممکنہ دوا کی فیز I سے مارکیٹ تک پہنچنے کی شرح صرف 10 فیصد رہی، جس کی اصل وجہ ان میں سے نصف تعداد کی فیز II اور فیز III آزمائش میں ناکامی ہے۔

ان خطرات اور متعلقہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے کلیئریویٹ اینالٹکس نے قبل از طبی مراحل استعمال کرنے کے لیے ایک نئی مصنوعات ڈرگ ریسرچ ایڈوائزر پیش کردی گئی ہے۔ ڈرگ ریسرچ ایڈوائزر تشخیصی تحقیق کے اہم مراحل کو واحد، کلاؤڈ پر منحصر مراحل کو یکجا کر کے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات تک تیز تر رسائی کو ممکن بناتی ہے۔ ڈرگ ریسرچ ایڈوائزر کے ساتھ صارفین اینالٹکس اور جدید تصور کو استعمال کر کے کلیئریویٹ اینالٹکس انٹگریٹی س م اور میٹا کور ٹ م مصنوعات سے دستی منظم کردہ مواد کی اہم اقسام پر تحقیق کرسکیں گے۔

ڈرگ ریسرچ ایڈوائزر میں شامل پہلی ایپلی کیشن ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی ہے جو دوا، حیاتیاتی، تجرباتی اور مسابقتی ذہانت کو واحد انٹرایکٹیو تحقیقی سہولت کے ذریعے اہداف کو پہنچاننے اور تحقیق کے طریقہ کار کو منتخب کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ کلیئریویٹ کے ڈیٹا سائنسدانوں نے مخصوص شماریات کا الگورتھم بنایا ہے جو مخصوص مرض کے لیے ہدف کے انتخاب کو جانچتا ہے اور انہیں بہترین- یا سرفہرست کی امکانی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ شماریات کا یہ نظام انتخابی مرحلے کے وقت کو 12 ہفتوں سے گھٹا کر 30 منٹ سے بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

قابلیت میں اضافے کے ساتھ ادارے اب مزید اہداف دیکھ سکتے ہیں اور اپنی پورٹ فولیو کے مطابق ان میں سب سے موزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جس سے غیر ضروری اہداف پر خرچ ہونے والے وقت اور لاگت دونوں بچیں گے؛ یوں اخراجات میں لاکھوں ڈالر کی کمی، اس سے بھی زیادہ اہم، اداروں کو جان بچانے والی مزید ادویات مارکیٹ میں پیش کرنے کی قابلیت حاصل ہوگی۔

کلیئریویٹ اینالٹکس میں ڈسکوری اینڈ ٹرانسلیشنل سائنس پروڈکٹس کے سربراہ لیو لیفرٹی-وائیٹ کہتے ہیں کہ اولین یا اپنی نوعیت کے بہترین علاج کی تیاری کے لیے مواقع کو ڈھونڈنے پر جانچنے کے لیے متعدد عوامل کو مدنظر رکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ محققین کو ایک علامت یا طرز پر ہدف کے تعین کو جلد از جلد جانچنے کے چیلنج اکثر ہی درپیش ہوتے ہیں۔ ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی ایپلی کیشن انتہائی پیچیدہ معلومات کو مزید بہتر اشکالی صورت میں پیش کر کے زیادہ قابل استعمال بنائے گی جس سے ہمارے صارفین کو روز مرہ کاموں میں آسانی حاصل ہوگی۔

ایپ کیسے کام کرتی ہے

ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی کے ساتھ صارفین کیفیت، ہدف یا دوا سے تلاش شروع کرسکتے ہیں اور پھر اس کے نتیجے میں انہیں درج کیفیت سے متعلق اہداف کی تعداد پیش کردی جائے گی۔ ان نتائج کو سالمہ اور ہدفی شجرے کے مطابق اشکال پر مبنی اینالٹکس کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ قابل استعمال رنگین-کوڈنگ، گروہ بندی اور مقدار بھی ان اہداف سے متعلق میٹا ڈیٹا دکھانے کے استعمال کی جاسکتی ہے، جیسا کہ اس ہدف تک زیادہ سے زیادہ فیز تک پہنچنے والی دوا، فعال بمقابلہ غیر فعال منصوبے، ہدفی سالموں کی قسم، بائیو مارکرز، حیوانی نمونے اور جینیاتی ثبوت کی سطح۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_cy5qcli7/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/478775/Clarivate_Analytics_Target_Druggability_Results.jpg

یہاں سے صارفین خطرے – خیالی بمقابلہ ثابت شدہ اہداف – کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور نتائج کو اہداف کے مطابق شواہد کو جانچنے والے منفرد شماریاتی ایلگورتھم کی بنیادی پر درجہ بندی کرسکتے ہیں۔

صرف ایک ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش سے صارفین اہداف سے متعلق معلومات کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں جس میں دستی طور پر منظم کردہ معلومات کے خلاصہ جات بھی شامل ہیں۔

صارفین کیا کہہ رہے ہیں

دو یا زائد اداروں کی جانب سے پہلے ہی تحقیق کردہ فعال ترقی میں ادویات کے 58 فیصد اہداف کے ساتھ مسابقت سے خود کو الگ رکھنے کی ضرورت اور بالکل ابتدائی مرحلے میں موضوع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کے لیے نیا ہدف منتخب کرنا ایک خطرناک کام بن چکا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کلیئریویٹ مصنوعات ڈیزائن کرتے ہوئے صارفین سے رابطے میں رہتا ہے۔ ان کا ردعمل انتہائی مثبت رہا۔

ایک شریک ایکٹیلیون میں کارڈیو ویسکولر اینڈ فائبروسس آر اینڈ ڈی بائیلوجی کے سینئر لیب ہیڈ پیٹرک سیبر نے کہا کہ ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی کے ساتھ میں ہدف کے تعین کا جلد جائزہ لینے کے قابل ہوا جس میں کیفیت اور مسابقت شامل تھیں۔

ورٹیکس فارماسیوٹکلز میں سینئر ریسرچ سائنٹسٹ ڈیو ڈیننگربھی پائلٹ میں شامل تھے، نے کہا کہ ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی فیصلہ سازی کے لیے درست سیاق و سباق پیش کر کے نئی دوا کی تیاری کے لیے ہدف کے انتخابی مراحل میں محققین کی معاونت کرے گی۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_k61d2pa8/def_height/400/def_width/400/

ڈی آر اے ڈرگ ریسرچ ایڈوائزر – ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی کو حال ہی میں فیئرس انوویشن ایوارڈز میں پانچ بہترین فائنلسٹ کے طور پر قدر افزائی کی گئی ہے۔

ٹارگٹ ڈرگ ایبلیٹی کے بارے میں مزید معلومات یا پھر ڈیمو کا وقت طے کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کلیئریویٹ اینالٹکس

کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس دنیا بھر میں صارفین کو بھروسہ مند بصیرت اور بیان و تشریح فراہم کرکے جدت طرازی کی رفتار کو آگے بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ تیزی سے نئے خیالات کی دریافت، حفاظت اور اسے تجارتی بنانے کا موقع دے رہا ہے۔ تھامسن رائٹرز کے سابقہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار کے طور پر ہم سائنسی اور اکادمی تحقیق، پیٹنٹ تجزیات اور  قانونی معیارات، ادویات سازی اور بائیوٹیک مہارت، ٹریڈ مارک کے تحفظ، ڈومین برانڈ کے تحفظ اور دانشورانہ املاک کے انتظام پر سبسکرپشن کی بنیاد پر کاروبار کرنے والے نمایاں اداروں کے مجموعہ رکھتے  اور چلاتے ہیں۔ اب کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس 4,000 سے زائد ملازمین کے ساتھ، دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرنے والا آزاد ادارہ  اور نامور برانڈز بشمول ویب آف سائنس ٹ م ، کورٹیلس ٹ م ، تھامسن انوویشن ٹ م ، ڈیرونٹ ورلڈ پیٹنٹس انڈیکس ٹ م ، کمپیومارک ٹ م ، مارک مونیٹر ٹ م  اور ٹیک اسٹریٹ ٹ م  اور دیگر کو چلا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں clarivate.com۔

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/478775/Clarivate_Analytics_Target_Druggability_Results.jpg
لوگو –  https://mma.prnewswire.com/media/455613/clarivate_logo_for_press_release_Logo.jpg

Latest from Blog