حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیاہے، چیئرمین پیمرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کیا تھا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری قواعد وضوابط کے برعکس ہوئی، ان کی برطرفی غیرقانونی نہیں تھی، ہائیکورٹ کے فیصلہ کو منسوخ کیا جائے۔

Latest from Blog