سکھر: کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے بیٹسمین جان کی بازی ہار گیا۔سکھر کے جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران سپر اسٹار اور سندھ ینگ کرکٹ کلب کا میچ جاری تھا۔سپر اسٹار کی جانب سے بیٹنگ کیلئے ون ڈاون پوزیشن پر آنے والے ذوالفقار بھٹی کوئی رن بھی نہ بنانے پائے تھے کہ زندگی کی اننگز ختم ہوگئی۔فاسٹ بالر اخلاق کی تیز گیند ان کے پیٹ پر لگ گئی، تکلیف کی شدت سے ذوالفقار بھٹی پچ پر گر گئے اور موقع پر دم توڑ گئے۔واقعے کے سوگ میں ضلعی انتظامیہ نے 3 دن کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔