کارلوس سینز نے ارجنٹائن ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی

سان یوآن: دو مرتبہ کے ورلڈ ریلی چیمپئن کارلوس سینز نے ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ موٹربائیک کٹیگری میں یوآن بریڈو کی مجموعی برتری برقرارہے۔ ڈاکارریلی کے چوتھے مرحلے میں ڈرائیور زنے سان یوآن سے چیلی کے ٹوتک 657 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 2010 کے ڈاکار ریلی فاتح اسپین کے کارلوس سینزنے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی کی بدولت سینزنانی روما کی جگہ مجموعی برتری میں سرفہرست ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن اسٹیفن پیٹرہینسل چھ منٹ کے فرق سے دوسرے اور قطرکے ناصرالعطیہ تیسرے نمبر پر رہے۔ بائیک کٹیگری میں رائیڈرز کو352کلومیٹرکا فاصلہ طے کرنا تھا۔ اسپین کے پیڈریروگارسیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چلی کے فرانسسکو لوپیز دوسرے اور سیریل ڈیسپریس تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس لیڈر یوآن بریڈو نے چھٹی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مجموعی برتری برقرار رکھی۔

Latest from Blog