معین خان کی چھٹی ،پی سی بی نے ذاکر خان کوٹیم کا منیجر بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو ہٹا کر سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں نئے ٹیم منیجر کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ٹیم کے منیجر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ نجم سیٹھی کے دور میں معین خان کو پہلے چیف سلیکٹر اور پھر بعد میں منیجر مقرر کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے لیے کوچ کا اعلان 9 فروری کو ہو گا۔

Next Post

آئی پی ایل : وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے دوبارہ بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

Sat Feb 8 , 2014
کولکتہ: سابق پاکستانی بولر وسیم اکرم انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میںکولکتہ نائٹ رائیڈر ز کے لئے بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض سرانجا م دیں گے ۔وسیم اکرم نے گزشتہ سال نجی مصروفیات کے باعث ٹیم کی کوچنگ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے منیجنگ ڈائریکٹر ونکی میسور نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ […]