مولاناسمیع الحق نے تمام مسالک کے علماکااجلاس15فروری کوبلالیا

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو تمام مسالک کے علماءاور مشائخ کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں مختلف مسالک کے 200 سے زائد علماءاور مشائخ شریک ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر علماءاور مشائخ کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی کمیٹی کا موقف بھی علماءکے سامنے رکھا جائے گا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے طالبان نے نہیں کرائے، بلکہ ملک دشمن قوتیں مذاکرات سبوتاڑ کرانا چاہتی ہیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست کر دی ہے، حکومت سے جواب ملنے کے بعد دوبارہ وزیرستان جائیں گے۔ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا اجلاس طلب کرنے پر کہنا ہے کہ وہ طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل مولانا سمیع الحق کی کوششوں کی مکمل تائید کرتی ہے۔

Latest from Blog