آئی پی ایل: فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر تاحیا ت کر کٹ کے دروازے بند ہوں گے : راجیو شکلا

جے پور: بھارتی کر کٹ بور ڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کھلاڑیوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کو ئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیاتو اس سے تاحیات پا بندی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ شکلانے کہا کہ بی سی سی آئی میچ فکسنگ کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کرے گا ، انھوں نے کھلاڑیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کھلاڑی میچ فکسنگ کر تے ہوئے پایا گیا تو اس کے لیے تاحیات کر کٹ کے دروازے بند کر دیے جائیں گے ۔ جے پور میں بھوج پوری فلم اسٹار روی کرشن کی پولنگ کمپین کے سلسلے میں جے پور آئے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیوشکلا نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ باڈی، آئی پی ایل کے پچھلے سیزن میں اسپاٹ اور میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد اس دفعہ ان تما م غیر قانونی کاموں سے بچنے کے لیے چوکس ہے، اورآئی پی ایل کے تمام میچز کا باریک بینی جائز ہ لیا جائے گا، فکسنگ کے حوالے کوئی شکایت آئی تو اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ بڑے سختی سے اس کی چھان بین کرے گا، الزاما ت ثابت ہونے کی صورت میں اس کھلاڑی پر تاحیات پابندی لگا دی جائے گی۔

Latest from Blog