پی ٹی سی ایل نے کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آ غاز کر دیا

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل )نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ۔ یہ سروس ایک مکمل ایس ایم ایس مینجمنٹ سسٹم ہے جو ایس ایم ایس کمپینز کے لئے انتہائی موزوں ہے اور ملک میں کسی بھی موبائل آپریٹر پر ویب سے فون پرپیغام رسانی کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ سروس ایک آسان ویب انٹر فیس کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے جس میں کارپوریٹ صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں ٹیکسٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ چیف ڈیجیٹل اینڈ کارپوریٹ سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل کمال احمد نے اس موقع پر کہا کہ” پی ٹی سی ایل کی کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس ایک مربوط اور جامع ویب سے موبائل پیغام بھیجنے کی سروس ہے۔ جوکارپوریٹ سیگمنٹ کو اپنے صارفین تک بروقت معلومات پہنچانے جیسی سہولت دیتی ہے “۔ اس ایس ایم ایس مینجمنٹ کنٹرول پینل انتہائی آسان ہے جو ویب بیسڈ ایس ایم ایس ایڈیٹر ، پیغام رسانی کیلئے کمپین شیڈولر، ایڈریس بک ،موصول شدہ پیغامات کو دیکھنے کیلئے رپورٹنگ کی صلاحیت ، بھیجے گئے پیغامات کی ہسٹری اورجامع سکیورٹی کی سہولت دیتا ہے ۔ یہ سروس پی ٹی سی ایل ، او سی ایس ،پی ٹی سی ایل ایس ایم ایس گیٹ وے اور بلنگ اور کسٹمر کیئر کے ساتھ ساتھ پری پیڈ چارجنگ ماڈل سے بھی منسلک ہے ۔پی ٹی سی ایل کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کمپنیوں اور اداروںکو وسیع پیمانے پر صارفین کو اپ ڈیٹس بھیجنے ، نوٹیفکیشن بھجوانے اور بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

Latest from Blog