سری لنکا کو اگلے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کے انتخاب میں آسانی ہو گی : سنگا کارا

ڈھاکا: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد مداحوںکی طرف سے ملنے والے تہنیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔ کماراسنگاکارا نے رواں ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے کنا ری کشی کا اعلان کیا تھا دوسری جانب ان کے ساتھی کھلاڑی مہیلا جے وردھنے نے بھی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ سنگاکا را نے کہا کہ میرا فیصلہ سیلکٹرز کو 2016ءٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم تیار کر نے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ سنگاکارا کی زیر قیادت سری لنکن ٹیم انگلینڈ میں 2009ءکے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی ۔ سنگاکارا نے سری لنکا کے لیے اب تک 50ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور انھوں نے سات نصف سنچریوں کی بدولت 32.77کی اوسط سے 1311رنز بنا رکھے ہیں ۔ سنگا کا را نے ٹی ٹوئنٹی سے کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ بہترین فارم میں ہیں ، انھوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میںاہم اننگز میں تیس سو کا ہندسہ عبور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دنیا کی بہترین ٹیموں ، جنوبی افریقا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ 1میں شامل ہے ۔

Latest from Blog