جماعت اسلامی کالطیف آباد میں رہزنی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر تشویش

حیدرآباد: جماعت اسلامی لطیف آبادزون کے امیرحسیِن الدین اور جنرل سیکریٹری توقیر عالم قریشی نے لطیف آبادمےں رہزنی اورڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ لطیف آبادکے مختلف یونٹس بالخصوص تھانہ بی سیکشن کی حدودمےں رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہےں پولیس اہم شاہراہوں اور چوراہوں سے غائب رہتی ہے ، موٹرسائیکل سواروں سے چیکنگ کے نام پر بھتہ وصول کرتی ہوئی تودکھائی دیتی ہے لیکن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی موثر کارروائی کرتی ہوئی نظرنہیں آتی ۔انھوں نے کہاکہ لطیف آبادیونٹ نمبر 6اور یونٹ نمبر5مےںگزشتہ تین دنوں مےں ایک درجن سے زائدڈکیتی او ررہزنی کی وارداتیں ہوئی ہےں ۔پولیس کی جانب سے شنوائی نہ ہونے کے سبب اکثر لُٹنے والے افرادپولیس کورپورٹ تک درج نہیں کراتے کیوں کہ پولیس کے رویے پر کوئی اعتمادکرنے کوتیارنہیں ۔انھوں نے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ مےں باربار بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔ایس ایس پی ،حےدرآبادمےں جرائم کی مسلسل وارداتوں کانوٹس لےں ۔

Latest from Blog