کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں گرفتار حیدر مجید ملٹری کے حوالے

لاہور (پی پی آئی) 9مئی کو کور کمانڈر ہاوس پر حملے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حیدر مجید کو ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مجید حیدر کی والد کی بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سلطان تنویر نے درخواست پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے مجید حیدر کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، پولیس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حسان نیازی اور مجید حیدر کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ملٹری کے کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے دو خط موصول ہوئے تھے جس میں حسان نیازی اور حیدر کو آرمی ایکٹ کے تحت تحقیقات کیلئے ملٹری کے حوالے کرنے کا کہا گیا تھا،مجید حیدر کو ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مجید حیدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے کنوینر بھیہیں،قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو بھی انہی الزامات کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کیا گیا تھا۔

Latest from Blog