مشرف پر فرد جرم عائد ہونا جمہوریت کی فتح ہے: نثار کھوڑو

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آمر پرویزمشرف پر فردجرم عائدہوناجمہوریت کی فتح ہے اور آرٹیکل 6 نے عدلیہ اور پارلیمینٹ کوطاقت دلائی ہے جس کی وجہ سے آمر کو عدلیہ کا سامنا کرنا پڑاہے۔پرویز مشرف کے معاملے اب وفاقی حکومت اور عدلیہ کی کورٹ میں ہیں اور امیدہے وہ اسے منظقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے منگل کو فریئر ہال کراچی میں انٹرنیشنل کیمٹی آف دی ریڈکراس(آئی سی آرسی)کودنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے۰۵۱ سال مکمل ہونے پر فوٹوگرافی کی نمائش کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سے زیادہ مسلم لیگ ن کا کوئی اور دشمن نہیں جس نے ہربات کو بدزبانی سے ہینڈل کیا ہے اور اسی قسم کا آدمی سندھ میں بھی تھا جو آج کل ن لیگ کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست سنجیدگی کا نام ہے اس لیئے رانا ثناءاللہ سوچ سمجھ کر بات کریں ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ وزراءبلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے والی کالعدم تنظیم کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں کالعدم تنظیم کی جانب سے دی جارہی ہےں،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ایسی دھمکیاں ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے ایک دوسرے سے رابطے اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں جلد یا بدیر شمولیت کا عمل سیاست کاحصہ ہے۔

Latest from Blog