میر پور خاص چیمبر آ ف کامرس کا جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

میرپور خاص: میر پور خاص چیمبر آف کامرس نے شہر میں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔میرپورخاص چیمبرز آف کامرس نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈاکو راج کے خلاف ایوان صنعت وتجارت نے میدان میںآکر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، ایوان صنعت و تجارت کے صدر مرزا اعظم بیگ نے بزنس کمیونٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے ،نا اہل پولیس افسران کی بدولت عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ،اور دن دیہاڑے جرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں ،پولیس کی جانب سے اب تک کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،انھوں نے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے طور پر وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس افسران کو مراسلے بھیج دیئے گئے ہیں ،جس میں مقامی پولیس افسران کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے مطلع کیا گیا ہے ،جبکہ دوسرے مرحلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لےے شہر بھر میں احتجاج بینرز آویزاں کئے جائیں گے ، تیسرے مرحلے میں عوامی حلقوں ،سماجی ،سیاسی اور کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر مشترکہ تحریک شروع کی جائے گی ۔

Latest from Blog