فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو حکومت مراعات دے:ارشد محمود

کراچی: فنون لطیفہ سے تعلق ررکھنے والوں کو حکومت نے مراعات سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گلوکار ارشد محمود نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ارشد محمود نے کہا کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو حکومت نے مراعات سے محروم رکھاہے، حکومت گلوکا روں اور فنکاروں کو ان کی زندگی میں مراعات سے نوازیں۔انھوںنے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح د یگر محکموں کے لوگوں کو مراعات فراہم کی جاتی ہےں اسی طرح فنون لطیفہ کے لوگوں کو بھی مراعات سے نوازا جائے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ جب شاعر ،گلوکار،فنکار خوشی کی زندگی بسر کریں گے تو ان کی کارکردگی پر اچھا اثر پڑ ے گا ۔،انھوں نے سابق صدر زرداری کو کلچر کے فروغ کے لیے موئن جو داڑو اور کراچی میںپروگرام منعقد کرنے پر مبارک باددی۔ان کا کہناتھا کہ کراچی جیسے شہر میں اس طرح کے پروگرام وقت کی اشد ضرورت ہیں ۔ارشد محمود نے کہاکہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کے لےے وزےر اعلیٰ قائم علی شاہ ،گورنر عشرت العباد ،اور دیگر حکام بالا سے ان کے لئے مراعات کی درخواست کرتا ہوںاور میں امید کرتا ہوں کہ اس نیک کام کی ابتداصوبہ سندھ سے ہوگی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آرٹس فاونڈیشن کے سربراہ نیاز احمد ودیگر مہمان بھی موجود تھے۔

Latest from Blog