گرانفروشی پر 2لاکھ 98ہزار جرمانہ ، 7دودھ فروش گرفتار کئے: کمشنر کراچی

کراچی: کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کے خلاف آپریشن جاری کرگیا ۔ دودھ ، آٹا،دالیں،گوشت، پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاءمہنگے داموں فروخت کرنے پر 84دکانداروں کا چالان 2لاکھ 98ہزار روپے جرمانہ 7دودھ فروش گرفتارکر لئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈیویژنل اور ڈسٹرکٹ کے جانب سے شہر بھر میں آپریشن جاری ہے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں گرانفروشی کے خلاف اقدامات کئے گئے ان میں شاہ فیصل ،بن قاسم ، اورنگی، نارتھ ناظم آباد ، گلبرگ، لیاقت آباد،گلزار ہجری،گلشن اقبال،آرام باغ اور صدرکے علاقے شامل ہیں۔ شعیب احمد صدیقی کا مزید کہنا تھاکہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جائے گی۔ان کے مطابق گرانفروشوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گاجب تک سرکاری نرخوں پر اشیاءکی فروخت شروع نہیں کی جاتی۔

Latest from Blog