بی سی سی آئی اپنی تاریخ کے متنازعہ ترین دور سے گزر رہا ہے : منوہر

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڑ کے سابق صدر شاش نک منوہر نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی 80سالہ تاریخ کے متنازعہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر منوہر کے مطابق میچ فکسنگ کے لیے تشکیل کر دہ کمیٹی کے بعد ان کے خدشات دور ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتوار کو ہونے والی میٹنگ میںان کی شرکت کا مقصد اس گھمبیر صور حال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل بنانا تھا ، میٹنگ میںآر کے راگھوان ، جے این پٹیل اور روی شاستری پر مشتمل کمیٹی کے تین ناموں کے فیصلے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا ، ان کا کہنا ہے بورڑ اس وقت اپنی 80سالہ تاریخ کے انتہائی متنازعہ ترین دور سے گزر رہاہے۔ منوہر نے پچھلے ایک سال کے دورا ن آئی پی ایل فکسنگ کیس کو جس انداز میں چلا یاگیا اس پر شدید تنقید کی اور کہاکہ بورڑ اپنے چیئر مین کے خلاف تحقیقات کرنے سے قاصر رہا ، ان کا کہنا تھا سری نواسن کا صدارت کی کرسی سے چمٹے رہنا شرمنا ک فعل تھا۔

Latest from Blog