پی ٹی سی ایل کا 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں مستحکم ما لیا تی نتائج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے سال2014 کی پہلی سہ ماہی کے لئے مستحکم ما لی نتائج کا اعلان کردیا۔ ادارے کی یہ کا ر گر دگی بڑ ھتے ہو ئے فکسڈ اور وائرلیس براڈ بینڈ بزنس کی بد ولت ہے ۔پی ٹی سی ایل کا اس عرصے کے دوران ریونیو21.1 ارب روپے رہا جس میں 9%فیصد اضافع ہوا۔ کمپنی کا بنیا دی منافع3.4 ارب روپے رہا جبکہ مجموعی منافع 7.6 ارب روپے رہا ۔مضبوط مارکیٹ پوزیشن اور صارفین میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل کے کیش فلوز مستحکم رہے ۔پی ٹی سی ایل گر وپ نے 31مارچ 2014ءکو ختم ہونے والے عرصے کے دوران 33.4ارب روپے کے محصولات کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقا بلے میں 4% فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گروپ کا بنیا دی منا فع4.4 ارب روپے رہا ۔ اس دوران گروپ کا مجموعی منافع 13 ارب روپے رہا ۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کمپنی کی اس مستحکم کارکردگی پرخو شی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلی سہ ماہی میں ہمارے مستحکم نتائج ایک بار پھر ہمارے متنوع بزنس ماڈل کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہم نے اپنے حصص یافتگان کیلئے اپنایا ہیں “۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ”ٹیلی کام مارکیٹ میں سخت مقابلے کے باوجود ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بر اڈ بینڈ کے سا تھ سا تھ ٹیلی کا م انڈسٹری کیلئے مزید راہیں کھولی ہیں ۔

Latest from Blog