قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد: ایشین گیمزکی تیاریوں کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے (اتوار)سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ایک ماہ پر مشتمل تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑی دوپہر تک چیف کوچ شہنازشیخ کو رپورٹ کریں گے۔ رات کو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا ن اجلاس ہوگا،جس کے بعد خصوصی عشائیہ دیا جائے گا۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز پیر سے دو سیشنز میں ہوگا۔ پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے، ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں پلیئرز کا ہر ہفتے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کے علاوہ مسنگ کی خامی پرقابوپانے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں اوپن ٹرائلز کے بعد ایشین گیمز کے لئے37کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ان میں گول کیپرز عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور اور محمد اقبال، محمد عمران، محمد خالد، عباس علی، عبدالستار، زاہد اللہ اور اسد عزیز، ہاف بیک رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصورعباس، عثمان حنیف، محمد شعیب اور ایم بلال اور فارورڈز ولیدحمید ، حماد، علی حسین، شفقت رسول، حسیم خان، علی شان، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند سینئر، لیاقت رسول، شاہ جی، اصفر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ذیشان اکرم، ارسلان قادر، خرم شہزاد شامل ہیں۔

Latest from Blog