ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد میں یوم سوگ منا یا گیا

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی میںکارکنوں کی ہلاکت کے سوگ میں جمعہ کو حیدرآباد میں بھی کاروبار زندگی معطل رہا ‘مشتعل افراد نے شہر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے ‘ روکاوٹیں کھڑی کیں اسلام آباد چوک پر بعض دکانیں بند کرانے کے لیے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا ۔حیدرآبادمیں کاروباری مراکز بند رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پرحق پرست کارکنان کی مسخ شدہ لاشیںملنے کے خلاف سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس کی جانب سے ےوم سوگ کے سلسلے میں شہر لطیف آباد اور قا سم آباد کے مختلف علاقوں، حیدر چوک ، قلعہ چوک، لبرٹی مارکیٹ ، ہیر آباد، کچہ قلعہ، کھوکھر محلہ، کوہ نورچوک، بھائی ،خان چاڑی، دو قبر، گلشاہ بخاری، لیاقت کالونی، اسلام آباد، پھلیلی، پریٹ آباد، نورانی بستی ، تلک چاڑی، فقیر کا پڑھ ، گجراتی پاڑہ، حالی روڈ لطیف آباد یونٹ نمبر ۲،۵،۶،۷،۸،۹،۰۱،۱۱اور ۲۱ قا سم آباد سمیت شہر بھر میں میں کارکنان اور مختلف تاجر و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑی تعداد میں گھر وں،دوکانو ں، تنظیمی دفاتر کے علاوہ گلیوں، چوراہوں، گاڑ یوں پر بڑی تعداد میں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اسکے علاوہ کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے بازو وںپر سیاہ پٹیاں باندھیںجبکہ یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد شہر ،لطیف آباد اور قاسم آباد میں دن بھر سوگ کا عالم رہا اور بازاروں و کاروباری مراکز میں سناٹا چھایا رہا جبکہ شہر بھر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹ یونینز نے ایم کیوایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل عام کے خلاف اپنے دوکانیں اور کاروبار بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور یوم سوگ میں بھر پور انداز میں شرکت کی۔

Latest from Blog