بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلا یا جائے : حیدر آباد چیمبر آف کامرس

حیدرآباد: حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جا ری میں وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے تمام چیمبر آف کامرس کی مرتب کردہ بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلائیں ، تاکہ تاجروں کی طرف سے حکومت کو دی گئیں بجٹ تجا ویز پر تفصیلی روشنی ڈالی جا سکیں ۔ حیدرآباد چیمبر سمیت ملک کے تمام چیمبر کی طرف سے وفاقی بجٹ 2014-15پر ارسال کی گئی بجٹ تجا ویز پر حکومت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے ، حیدرآباد چیمبرکے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، کاروبار ہو یا صنعتی سرگرمیوں کا فروغ یہ سب تاجر و صنعتکار براد ری کی مرہون منت ہیں۔ لہذا معاشی صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تاجر اور صنعتکا ر برادری کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے اور معا شی پالیسیوں بالخصوص نئے بجٹ مرتب کرنے سے قبل تاجر و صنعتکا ر برادری کی طرف سے ارسال کردہ تجا ویز پر تبا دلہ خیال اور تاجر برادری کے اشتراک سے ایسا بجٹ مرتب کیا جائے جس سے کاروباری ماحول بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن ہو سکے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ حیدرآباد چیمبر کے اخبا ری بیان میں اید پی سی سی آئی اورکے سی سی آئی کی بجٹ تجا ویز کی حمایت کی گئی ہے اور وفاقی حکومت پر زو ر دیا گیا ہے کہ وہ وفاقی بجٹ 2014-15میں سیلز ٹیکس کی شرح کم سے کم رکھےں اور عام آدمی کے ریلیف کے لئے خاص توجہ دی جائے ۔

Latest from Blog