استاد اپنے پیشے سے سچائی دکھائیں توکاپی کلچر کو ختم کیا جا سکتا ہے:ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص: ڈاکٹراوراستاد بہت عظیم پیشہ ہے ، اس کے برابر کوئی بھی پیشہ نہیں ہے، ڈاکٹروں اور اساتذہ کو اپنے پیشے سے سچائی کر کے اپنا مقام اونچا کرنا چاہیے ،کاپی کلچر کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے اس وقت ختم کیا جا سکتا ہے، جب اساتذہ اسکول میں پڑھائیں ،والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور طلباءمحنت کریں ۔اس بات کا اظہار ڈویژنل کمشنر ساجد جمال ابڑو نے امتحانی سینٹر صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سانگھڑ اور سول ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس امین یوسفزئی،ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر شگفتہ ،ایس ایس پی سانگھڑ فرخ لنجار بھی انکے ہمراہ تھے،اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ساجد جمال ابڑو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کاپی کلچر کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے، نقل کرانے والوں کو گرفتا رکر کے جیل بھیجا گیا ہے اور کئی طلباءپر کاپی کیس بھی کئے گئے ،انھوںنے اس موقع پر 5طلباءکو کاپی کرتے ہوئے پکڑا اور کاپی کیس کرنے کی ہدایت کی،بعدازاں سول ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کیااور مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں ،انھوںنے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ غیر حاضراور غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Latest from Blog