بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ضلع جنوبی کے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ٹھیلے اور پتھاروں کو ضبط کرلیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی کی ہدایت پرضلع جنوبی کے علاقے ویسٹ وہارف اور ڈاکیارڈپرتجاوزات کو ہٹا کر وسیع علاقے کو ٹریفک اور پیدل چلنے والے عوام کے لئے کھول دیاگیا۔، اس دوران انسداد تجاوزات کے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر پولیس نے شرپسندوں پر قابو پالیا اور بلدیہ کے عملے نے کارروائی جاری رکھی۔ آپریشن میں ضلع جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،اینٹی انکروچمنٹ ، علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنراورکے پی ٹی کے عملہ سمیت پولیس کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے دوران چند شرپسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا ۔اہل علاقہ نے تجاوزات کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ کے عملہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے قائم ان تجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں رہنے والوںکو شدید پریشانی کا سامنا تھا تاہم آج کی یہ کارروائی ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے ۔اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز و تفریق تمام علاقوں میں جاری ہے اورپورے شہر میں قائم تجاوزات کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

Latest from Blog