حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے سے قاصر

میر پورخاص: سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیہ میرپورخاص انتظامیہ او پی ایس ملازمین کو ان کی اصل پوسٹوں پر بھیجنے میںناکام ، نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلی پوسٹوں پرتاحال کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9مئی 2014کو سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو حکم دیا تھا کہ او پی ایس پے سیکیل ملازمین کو فوری طور پراصل گریڈ کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے، بلدیہ میرپورخاص کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ میرپورخاص میں نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلیٰ گریڈ کی پوسٹوں پر ابھی تک کام کر رہے ہیں جنھیں مختلف سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

Latest from Blog