پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ملیریا کا عالمی دن آج منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا۔  دن منانے کا مقصد دنیا میں ملیریا کی روک تھام، اس پر قابو پانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور مستقل عزم کی ضرورت کو اجاگر کرناہے۔پی پی آئی کے مطابق ملیریا کے عالمی دن کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت مسلسل سرمایہ کاری اور اختراعات پر زور دیتا ہے۔جس سے ملیریا پر قابو پانے کے نئے طریقے، تشخیص، اینٹی ملیریل ادویات اور دیگر اقدامات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہونے کے باوجود پورے کرہ ارض کے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں ملیریا کے تدارک اور تحفظ کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو ملیریا کی بیماری اور اس سے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

Latest from Blog