فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حسن طارق کی 42 ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حسن طارق کی بدھ کو 42 ویں برسی منائی گئی۔ حسن طارق 1934 میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق حسن طارق نے بنجارن، شکوہ، قتل کے بعد، کنیز، پھّنے خان، بہن بھائی، ماں بیٹا، دیور بھابی، پاک دامن اور عدالت جیسی معیاری فلمیں تخلیق کیں، 1968 میں بنائی گئی ”بہن بھائی“ حسن طارق کی گولڈن جوبلی  فلم ثابت ہوئی، 1972میں امراؤ جان ادا ریلیز ہوئی۔ امراؤ جان ادا مرزا ہادی رْسوا کے شہرت یافتہ ناول پر بنائی گئی، اس کا بھارت میں بھی خوب چرچا ہوا،، حسن طارق کی ”اک گناہ اور سہی“تاشقند فلمی میلے میں بھی پسند کی گئی۔حسن طارق کو 1968میں بہن بھائی، 1970 میں انجمن اور 1982میں سنگدل پر  نگار ایوارڈ سے نوازا گیا،  حسن طارق 24 اپریل 1982کو انتقال کر گئے اور گلبرگ لاہور قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Latest from Blog