لالی وڈ فلم پوپی کی ویڈنگ 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی

کراچی(پی پی آئی) لالی وڈ فلم پوپی کی ویڈنگ 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔  لالی ووڈ فلم پوپی کی ویڈنگ  کاسٹ میں اداکار خوشحال خان، نازش جہانگیر، ریحان شیخ اور سارا اعجاز خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، پی پی آئی کے مطابق فلم کے مصنف و ہدایتکار کنزا ضیا ہیں اور فلم کو پرڈیوس بھی انہوں نے کیا ہے، فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فلم کو ملک کے سبھی سینماؤں اور بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا, فلک کی کہانی لو سٹوری پر مبنی ہے جس میں ایک نوجوان کو ان کے خاندان والے بیرون ملک سے بلوا کر اس لڑکی سے اس کی شادی کروانا چاہتے ہیں جسے اس نے کبھی دیکھا ہی نہیں.

Latest from Blog