مہنگائی کا طوفان، سفید پوش طبقہ دال خریدنے سے بھی قاصر

کراچی(پی پی آئی)اوپن مارکیٹ اوریوٹیلیٹی اسٹوروں پرمہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، سفیدپوش طبقے کی دسترس سے دال بھی نکلنے لگی ہے۔ ذرائع  کے مطابق اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کے سوا کوئی چیز سستی نہیں،درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتیں 500 روپے سے زائد ہیں، چینی بدستور 155 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے, درجہ سوم کا سستا گھی بھی دستیاب نہیں۔پی پی آئی کے مطابق غریب کا واحدسہارا دال بھی پہنچ سے دور ہوگئی،دال ماش کی قیمت 545،دال مونگ 322،ثابت مسور 394روپے میں فروخت ہونے لگیں،صارفین کی قوت  دالیں خریدنے سے بھی باہر ہوگئی۔یوٹیلیٹی ا سٹوروں پر چاول بھی 320 روپے کی بلند ترین قیمت پر دستیاب ہیں۔

Latest from Blog