ضمنی الیکشن میں دھاندلی، یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط

کراچی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس سے الیکشن میں دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے  انسدادا دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا، خط میں یاسمین راشد کا کہناہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا،8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔پی پی آئی کے مطابق  یاسمین راشد نے لکھا کہ اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے،ا نہوں نے پہلے ہی تیاری کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب  کہہ رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو، پاکستان کی عوام کے ساتھ کتنا ظلم اور زیادتی کریں گے،یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیوروکریسی شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ  اور نہ بیرون ملک  میں رہی۔ یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔

Latest from Blog