بگ آن ٹیلی کام نے بلیک فون کے ساتھ تقسیم کاری کا بڑا معاہدہ کرلیا

جنیوا، یکم اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بلیک فون نے آج اعلان کیا کہ اس نے بگ آن ٹیلی کام (بگ آن گروپ کا ادارہ جس کا صدر دفتر دبئی میں ہے) کے ساتھ اہم تقسیم کار معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں اور یوں برانڈ کی توجہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطوں تک بڑھا دی ہے۔

لوگو –  http://photos.prnewswire.com/prnh/20140115/PH46617LOGO

معاہدہ – جو بلیک فون کی تاریخ میں تازہ ترین بڑا معاہدہ ہے- برانڈ کی ترقی میں ایک اہم قدم کی علامت ہے، کیونکہ بگ آن ٹیلی کام پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ٹیسٹنگ اور لانچ کے مذاکرات شروع کرچکا ہے۔

ٹوبی ویئر-جونز، سی ای او ایس جی پی ٹیکنالوجیز نے کہا کہ “ہم نے مشرق وسطیٰ و افریقہ خطے میں ایسی ڈیوائسز اور سروسز کی بڑی طلب دیکھی ہے جو پرائیویسی کو باقی تمام معاملات پر ترجیح دیتے ہیں، اور یہی وہ چیز ہے جو بلیک فون فراہم کرسکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بلیک فون لانے کے لیے بگ آن ٹیلی کام سے بہتر کوئی شراکت دار نہیں ہوسکتا، اور ہماری نظریں خطے کے ممالک میں اس کے باضابطہ اجراء پر مرکوز ہیں۔”

بگ آن ٹیلی کام کے چیئرمین اور سی ای او رمزی عبد المجیدنے کہا کہ “ہیکنگ اسکینڈلز کے اس دور میں بلیک فون لوگوں کے پرائیویسی پر گرفت کھو بیٹھنےکے  بنیادی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہی نجی اور محفوظ حیثیت سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں نصب خصوصیات صارف کو کنٹرول دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں کہ وہ کس معلومات کو دوسروں سے شیئر کرنا اور کون سی معلومات کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے، یوں وہ صارف کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔”

عبد المجید نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہم مشرق وسطیٰ و افریقہ کے خطے کے آپریٹرز کو بہت جلد یہ یونٹ بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں کیونکہ ہم مختلف ممالک میں باضابطہ اجراء کے لیے کام کررہے ہیں۔ عالمی بلیک فون نظام کا اہم حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلیک فونک کی دستیابی موبائل صنعت کے دھارے کو پلٹانے والا مرحلہ ہوگی – جس کا حصہ بننے پر ہمیں فخر ہے۔”

اس عہد میں جب عام ڈیوائسز اور ایپس صارف کی ذاتی اور حساس معلومات کے بدلے میں خصوصیات پیش کرتی ہیں، بلیک فون – دنیا کا پہلا اسمارٹ فون جو صارف کی پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے – صارف کی نجی حیثیت کو مقدم رکھتا ہے۔

جو افراد اپنی نجی معلومات پر گرفت رکھنا چاہتے ہیں– جیسا کہ عوامی شخصیات، معروف شخصیات، حکومتی عہدیداران، ایگزیکٹوز- بلیک فون اور اس کا بہتر سیکورٹی کا آپریٹنگ سسٹم، پرائیوٹ او ایس، جو اینڈرائيڈ ٹ م کٹ کیٹ پر بنا ہوا ہے ، انہیں بغیر مفاہمت کے حفاظت اور سیکورٹی معاملات پر گرفت دیتا ہے۔

بلیک فون کی دستیابی، خصوصیات اور تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://www.blackphone.chملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر پر @Blackphone_chکو فالو کیجیے۔

بگ آن ٹیلی کام لمیٹڈ کے بارے میں

دبئی، متحدہ عرب امارات میں صدر دفتر کا حامل بگ آن گروپ کا ادارہ بگ آن ٹیلی کام ایک موبائل سروسز اور ایپلی کیشن سلوشنز کمپنی ہے۔ بگ آن ٹیلی کام کی ٹیم ٹیلی مواصلات کی صنعت میں ایک آزمودہ ریکارڈ رکھتی ہے۔ ادارے کی کامیابی خطے میں اہم روابط کا فائدہ اٹھانے کی صلاحیت اور دنیا بھر میں بگ آن گروپ پر منحصر ہے جو بین السرحدی سرمایہ کاری، نئے کاروباری منصوبوں، انضمام اور حصول میں سہل کاری کے قابل ہے۔ بگ آن ٹیلی کام پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.bigontelecom.com۔

ایس جی پی ٹیکنالوجیز ایس اے کے بارے میں

ایس جی پی ٹیکنالوجیز ذاتی اور کاروباری استعمال کے لیے پرائیویسی کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اینڈرائیڈ فون بلیک فون کا تیار کرنے والا ادارہ ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ محفوظ مواصلات فراہم کرنے والےسائلنٹ سرکل اور اعزاز یافتہ ہسپانوی موبائل ڈیوائس تیار کرنے والے ادارے گیگس فون کے مشترکہ منصوبے کے طور پر بننے والا ایس جی پی ٹیکنالوجیز جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں قائم ہے، جس کے بیشتر آپریشنز میڈرڈ اور واشنگٹن ڈی سی، سلیکون ویلی اور یورپ، مشرقی ایشیا اور شمالی امریکہ کے دیگر  شہروں میں ہیں۔ بلیک فون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttps://www.blackphone.ch۔

بلیک فون رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

فریڈ
6541- 003- 203 (0) 44+
blackphone@freuds.com

 بگ آن ٹیلی کام رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

سیپٹ پی آر
کیرولین ہولمبرگ
caroline@septpr.com

Latest from Blog