سڈنی، آسٹریلیا کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال میں بعد از موت عطیہ کنندگان (ڈی سی ڈی عطیہ کرنے والوں) سے حاصل کردہ بالغ انسانی دل کی پیوندکاری کے پہلے سلسلے میں ٹرانس میڈکس (ر) آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م) ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال

اینڈوور، میساچوسٹس، 24 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — ٹرانس میڈکس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی سینٹ ونسنٹ ہسپتال کی دل کی پیوندکاری کرنے والی ٹیم کی جانب سے موت کے بعد دل عطیہ کرنے والوں (DCD) کے دلوں کی پیوندکاری کے تین کامیاب سلسلوں استعمال کی گئی ہے۔ یہ انقلاب پیوندکاری حاصل کرنے والے تمام مریض بخوبی صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں دل کی پیوندکاری میں ایک اہم نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور، اور اسے وکٹر چانک کارڈیک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور سینٹ ونسنٹ ہسپتال نے او سی ایس ٹ م ہارٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہوئے بنیادی و مستقیم حرکت کی تحقیق کے بعد کیا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141024/154161

یہ دل ایسے عطیہ کنندگان سے حاصل کیے گئے تھے جن کے دلوں نے حرکت کرنا بند کردی تھی۔ حال ہی میں برف خانے میں محفوظ کرنے کی تکنیک کی محدودیت کی وجہ سے دل کی پیوندکاری کے لیے  ان ڈی سی ڈی عطیہ کنندگان پر غور نہیں کیا گیا تھا۔ یہ دل سنبھلے گئے، دھڑکنے کی عام حالت پر زندہ رکھے گغے اور ٹرانس میڈکس او سی ایس ٹ م ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے طبی طور پر تشخیص شدہ تھے۔ او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجیپلیٹ فارم واحد طبی آلہ ہے جو عطیہ کنندگان کے دیے گئے دل کو انسانی جسم سے باہر تقریباً مکمل عضویاتی اور کارگر حالت میں رکھتا ہے عطیہ کنندگان کے جسم سے نکالنے سے لے کر موزوں مریض میں پیوندکاری تک۔

پروفیسر کارڈیوتھوریکک سرجری سینٹ ونسنٹ ہسپتال اور ڈی سی ڈی دل کی پیوندکاری کرنے والے اہم سرجن ڈاکٹر کمود دھتل  نے کہا کہ ” او سی ایس ٹ م ہارٹ سسٹم دل کی پیوندکاری میں طبی سنگ میل کی کامیابی کی معراج ہے کیونکہ یہ عطیہ کنندہ کے دل کی کارگزاری اور پیوندکاری سے پہلے اس کی حالت کا مکمل جائزہ لیتا ہے۔”

ڈاکٹر ولید حسنین، صدر اور سی ای او ٹرانس میڈکس انکارپوریٹڈ نے کہا کہ “ڈی سی ڈی عطیہ کنندگان کی جانب سے دیے گئے دل کی محفوظ انداز میں پیوندکاری دل کے مرض کے آخری مرحلے میں موجود مریضوں کی مدد کے لیے زیادہ افراد کو دل عطیہ کرنے پر آمادہ کرے گی۔ ہم امریکہ میں دل، پھیپھڑوں اور جگر کے لیے چار بڑے اہم تجربات میں مصروف ہیں تاکہ انقلابی او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی کو امریکی مارکیٹ میں لایا جا سکے جو ممکنہ طور پر 2015ء میں شروع ہوگی۔”

 ٹرانس میڈکس آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م ) کیا ہے؟

عضو کی پیوندکاری کی آمد کے ساتھ ہی اعضاء کو محفوظ رکھنے کی بنیاد برف خانے پر رہی ہے (اعضاء کو برف پر رکھنا)۔ گو کہ اس طریقے کا قصد منتقلی کے دوران عضو کو نقصان پہنچنے کی شرح کو کم کرنا تھا، لیکن عطیہ کیے گئے اعضاء کی خرابی اب بھی ہوتی ہے۔ عضو کو جتنا زیادہ برف پر رکھا جائے گا، وہ اتنا ہی خراب ہوگا۔ مزید برآں، برف خانے کی تکنیک عطیہ کنندگان سے وصول کنندہ تک پہنچنے کے دوران حیات بخش یا جائزے کو ممکن نہیں بناتی۔ برف خانے کی محدودیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں عطیہ کیے گئے 60 سے 65 فیصد دل بالآخر پیوندکاری کے لیے استعمال نہیں ہو پاتے۔

ٹرانس میڈکس نے دنیا کا واحد پورٹیبل طبی آلہ بنایا تاکہ اعضاء کی پیوندکاری کے لیے برف خانے کی محدودیت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی کو برف خانہ تکنیک کی تین کلیدی محدودیت کا جامع حل پیش کرنے کے لیے فراہم کیا گیا:

  • دل پر گرم آکسیجن ملا خون چھڑکنے کے ذریعے برف خانے میں عضو کے زخمی ہونے کے خطرے کو کم کرنا؛
  • آکسیجن، قوت بخش اور ہارمونز سے معمور کرکے عضو کی حالت کو جائزہ لینا جو دوسری صورت میں ختم ہوجائے گا؛
  • پیوندکاری کے مرحلے تک عضو کی مسلسل مانیٹرنگ اور جائزہ کی فراہمی

او سی ایس ٹیکنالوجی کی یہ بے مثال صلاحیتوں امکانات رکھتی ہیں کہ:

  • عطیہ کنندگان کے موجودہ اعضاء کی استفادہ کاری کو بڑھانا
  • مریضوں کے بچنے کی شرح بہتر بنانا
  • بعد از پیوندکاری پیچیدگیوں کو کم کرنا
  • پیوندکاری کے عمل کو اخراجات کے لحاظ سے بہتر بنانا

ٹرانس میڈکس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ٹرانس میڈکس انکارپوریٹڈ پورٹیبل ایکس-ویو مشین پرفیوژن اور پیوندکاری کے لیے جائزے پیش کرنے میں عالمی رہنما ادارہ ہے۔ اینڈوور، میساچوسٹس میں صدر دفاتر رکھنے والا یہ ادارہ پیوندکاری کے لیے زیادہ اور بہتر اعضاء کی نہ پوری کی گئی ضرورت سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.TransMedics.com۔

Latest from Blog