ریکارڈ ساز قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلامی کے لیے پیش

– گزشتہ ریکارڈ یافتہ 1.3 ملین ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوا

لیمبرٹولے، نیو جرسی،11 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –7 دسمبر 2014ء کو راگو آکشنز اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا تقریباً گول قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلام کرے گا۔

The%20largest%20near round%20natural%20saltwater%20pearl ریکارڈ ساز قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلامی کے لیے پیش

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141105/156784

پیوتیلوف پرل بروش کے بارے میں

جی اے آئی پرل آئیڈنٹی فکیشن رپورٹ #2165503254 نے پیوتیلوف موتی صدف کی پنکٹاڈا قسم کے قدرتی نمکین پانی کے چھید دار موتی؛ پیمائش 19.08 x 18.88 x 16.50 ملی میٹر، کسی قسم کی کاریگری کی علامت نہیں؛ تقریباً گول؛ سفید رنگ کا؛ اور چمکدار صورت کی حیثیت سے بیان کرتی ہے۔ موتی دیگر موتیوں کے ساتھ لگا تھا، جن میں سے ایک الگ کردیا گیا ہے۔

19 ویں صدی کا بیضوی بروش جس پر یہ موتی جڑا ہوا ہے 2″ x 1 5/8″کی پیمائش رکھتاہے ۔ اس میں 16 تقریباً بے رنگ پرانی کان ساخت ہیرے جڑے ہیں، جو مجموعی طور پر تقریباً 28 قیراط کا وزن رکھتے ہیں، جسے چھوٹا کرکے دائرے میں لگایا گیا ہے اور متعدد دیگر چھوٹے روز ساخت کے ہیرے بھی ہیں جنہیں چاندی چڑھائے گئے سونے میں لگایا گیا ہے۔ علیحدگی کے قابل پن ظاہر کرتی ہے کہ یہ عمودی یا افقی دونوں طرح سے لگایا جا سکتا ہے۔ فریم پر KAM اور N677 کے کھرچے گئے نشانات ہیں جنہیں سمجھا نہیں گیا۔ اس کا وزن 19.7 پینی ویٹس ہے۔

 پیوتیلوف پرل بروش کی تاریخ/ نام کی اصلیت

ایک روسی سرمایہ دار اور صنعت کار الیکسی پیوتیلوف اس بروش کو 1918ء کے موسم بہار میں پیرس سے روس لے کر آئے۔ پیوتیلوف انقلاب سے پہلے روس میں ایک طاقتور شخصیت تھے۔ ان کے خاندان نے پیوتیلوف میٹل ورکس کمپنی بنائی۔ انہوں نے ایک فرانسیسی نام کے ساتھ پیرس میں اپنے بینکاری کے عہد کو دوبارہ شروع کیا تھا۔

سپرد کرنے والا پیوتیلوف کا پڑ پوتا ہے۔

 گزشتہ ریکارڈ یافتہ

تقریباً گول نمکین پانی کا موتی جو ریکارڈ پر موجود سب سے بڑا تھا، اور اب دوسرا سب سے بڑا ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، یکم مئی 2014ء کو وولی اینڈ والس کے برطانوی نیلام گھر میں 811,000 برطانوی پاؤنڈز (1,368,075 امریکی ڈالرز) فروخت کیا گیا تھا۔ایس ایس ای ایف، سوئٹزرلینڈ کی لیب رپورٹ بتاتی ہے کہ موتی کی پیمائش 17.44 x 16.51 ملی میٹر ہے؛ وزن 33.147 قیراط (132.59 گرینز)؛ نیم چھید دار؛ رنگ سفید اور یہ قدرتی نمکین پانی کا موتی ہے۔

اس موتی کی پروڈکٹ کا سب سے زیادہ اور سب سے کم قطر 287.93 ملی میٹر مربع ہے۔

پیوتیلوف موتی کی پروڈکٹ کا سب سے لمبا اور چھوٹا قطر 314.82 ملی میٹر مربع ہے – جو وولی اینڈ والس میں فروخت کی گئے موتی سے تقریباً 8 فیصد بڑی ہے۔

 سنجیدہ بولی لگانے والوں کے لیے ایک انعام

راگو نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فریق کے لیے 100,000 ڈالرز گرفت میں رکھنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ مزید معلومات، وقت حاصل کرنے یا بولی کے لیے اپنا نام لکھوانے کے لیے سارا چرگن سے 609.397.9374 یا sarah@ragoarts.comپر رابطہ کریں ۔

آن لائن فہرست 17 نومبر 2014ء کے مطابق ragoarts.comپر موجود ہے ۔

Latest from Blog