پال جی ایلن کی ایبولا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے مغربی افریقہ میں رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے وابستگی

– ڈیٹا جمع کرنے اور ایبولا ضروریات میں مدد کے لیے 10,000 اسمارٹ فونز کی فراہمی؛ موجودہ رابطوں میں اضافے کے لیے نیٹ ہوپ کے لیے گرانٹ

سیاٹل، 17 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اور پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن ڈیٹا جمع کرنے اور امداد کی ضروریات کو پہچاننے کے لیے مغربی افریقہ میں 10,000 خاص طور پر پروگرام شدہ اسمارٹ فونز پیش کرے گا۔ مزید برآں، جناب ایلن لائبیریا، گنی اور سیرالیون بھر میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے نیٹ ہوپ کو گرانٹ فراہم کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے جناب ایلن کی 100 ملین ڈالر کی وابستگی کا حصہ ہے۔

اسمارٹ فون فراہمی: اسمارٹ فونز حکومتی کارکنوں اور امدادی رضاکاروں  کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی موثریت کے بارے میں قابل بھروسہ اعدادوشمار اکٹھا کرنا ممکن بنائیں گے۔ یہ فونز اداروں کی جانب سے تحفےاور ساتھ ساتھ پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے خرید کر حاصل کیے گئے تھے۔

اعدادوشمار میدان عمل میں فوری ضروریات کا موثر انداز میں جائزہ لینے اور ان سے نمٹنے کے لیے درست ترین وسائل فراہم کرنے میں حکومتی اور نجی امدادی اداروں کو مدد دینے میں استعمال ہوں گے۔ اقوام متحدہ کا مشن برائے ایبولا ایمرجنسی رسپانس (UNMEER) رابطوں کو ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے سرفہرست ترجیحات میں رکھتا ہے۔ یو این ایم ای ای آر بڑے شہروں میں براڈ بینڈ حل لاگو کرے گا تاکہ سیلولر رابطوں کو پھیلایا جا سکے۔ امدادی کارکن ایبولا صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھی کرکے ہیومنیٹیرین ڈیٹا ایکسچینج کو پیش کرنے کے لیے فونز کا استعمال کریں گے۔

نیٹ ہوپ سپورٹ: نیٹ ہوپ 42 بین الاقوامی این جی اوز کا کنسورشیم ہے؛ جو دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی اور ہنگامی امداد کی انجمنوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔ نیٹ ہوپ کے لیے جناب ایلن کے عطیات ایک کنیکٹیوٹی ایکسلریٹر فنڈ(CAF) کے قیام میں مدد دیں گے تاکہ 45 مقامات پر موجودہ رابطوں کو بڑھایا جا سکے؛ مزید 30 مقامات پر رابطوں میں مدد دینے کے لیے 10 ویری اسمال اپرچر ٹرمینل سیٹلائٹس (VSAT) کی فراہمی؛ مختلف مختصر مدتی نجی شعبے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے موبائل گنجائش کو بڑھایا؛ اور موبائل نیٹ ورک چلانے والوں کو شامل کرکے موجودہ موبائل نیٹ ورکس میں نئی گنجائش پیدا کی جا سکے۔

حوصلہ بڑھاتی باتیں:

جناب ایلن نے کہا کہ “ہمیں ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے قابل بھروسہ اعدادوشمار کی ضرورت ہے تاکہ جان سکیں کہ متاثرہ علاقوں میں کیا ہو رہا ہے۔ نیٹ ہوپ اقوام متحدہ اور تمام بڑے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے کہ وہ رابطوں میں کمی خامی کو شناخت کرے۔ آج ہم مغربی افریقہ میں ایبولا سے موثر انداز میں لڑنے کے لیے رابطوں اور ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وسائل جمع کررہے ہیں۔”

“پال ایلن کی سرمایہ کاری علاقے میں رابطوں اور ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنارہی ہے اور یہ مشکل ترین مقامات میں امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو فائدہ پہنچائے گی۔” لورووڈمین، سی ای او نیٹ ہوپ نے کہا۔ “ایبولا کا پھوٹ پڑنا ایک پیچیدہ ہنگامی صورتحال ہے اور جناب ایلن بروقت اعدادوشمار اکٹھے کرنے اور بحران کے کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان اعدادوشمار کی بنیاد پر فیصلے کا واضح نظریہ اور ادراک رکھتے ہیں۔”

جناب ایلن کی اب تک کی

وباء پھوٹ پڑنے کے ابتدائی دنوں سے ہی جناب ایلن اور پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کی توجہ ایسے تزویراتی حلوں کی تلاش، ان میں سرمایہ کاری اور تعاون پر مرکوز تھی جو متاثرہ افراد کی اہم ترین ضروریات کو پورا کریں۔ جناب ایلن نے انفرادی شخصیات کے لیے مخصوص اداروں اور اہم ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے TackleEbola.com بھی تخلیق کر رکھی ہے۔

مزید معلومات اور جناب ایلن کے حصے کی مکمل فہرست کے بارے میں جاننے کے لیے www.tackleebola.comملاحظہ کیجیے اور ٹوئٹر یا فیس بک پر @TackleEbola اور @PaulGAllen کو فالو کیجیے۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:
ایلکسا روڈن
ولکان انکارپوریٹڈ
1-206-342-2230+
alexar@vulcan.com

 ڈیٹا لینگ کیک
برسون-مارت سیلر
1-415-994-4008+
dana.lengkeek@bm.com

Latest from Blog