ورڈ نیٹ ورک افریقہ اور برطانیہ میں فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پر

ڈیٹرائٹ، 3 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا کے سب سے بڑے افریقی امریکی مذہبی نیٹ ورک  دی ورڈ نیٹ ورک نے فیتھ براڈ کاسٹنگ، سابقہ ٹی بی این ایس اے، پر منتخب پروگراموں کا اجراء کیا ہے۔ ورڈ نیٹ ورک نے فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ مل کر افریقی براعظم میں نئے تعلقات کا آغاز کیا ہے جہاں ورڈ نیٹ ورک کے منتخب پروگرام افریقہ اور برطانیہ میں مختلف سیٹلائٹ چینلوں پر نشر ہوں گے اور 50 ملین ناظرین تک پہنچیں گے۔

دی ورڈ نیٹ ورک کے سی ای او کیون ایڈیل نے کہا کہ “ہم فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری اور اپنے پروگراموں کو دنیا بھر میں پیش کرنے کے تسلسل پر خوش ہیں۔”

فیتھ براڈکاسٹنگ فیملی آف نیٹ ورکس کے سی ای او آندرے روئبرٹ نے کہا کہ “یہ خدا کی ریاست کی کارگزاری کا عملی نمونہ ہے اور نیٹ ورک اپنے قلب اور جی جان سے یہ جذبہ رکھتا ہے، شکریہ ورڈ نیٹ ورک۔”

پال کراؤڈ جونیئر پروگرام ڈائریکٹر دی ورڈ نیٹ ورک  اضافہ کرتے ہیں کہ “فیتھ براڈکاسٹنگ اور دی ورڈ نیٹ ورک کے درمیان تاریخی شراکت داری اس امر کو مضبوط کرتی ہے کہ مسیحی انجمنیں مل کر  کام کریں تو ہم عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر اثر ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی زخم خوردہ دنیا کے لیے امید اور مرہم بھی دے سکتے ہیں!”

روابط برائے ذرآئع ابلاغ: مورت میسنر ایسوسی ایٹس، مورت میسنر، 2222-545-248

Latest from Blog