پاکستان میں پہلے بڑے پیمانے کے شمسی فارم کے لیے جے اے سولر کے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی

شنگھائی، 8 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی کی مصنوعات تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارے جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے بڑے پیمانے پر بنائے گئے پاکستان کے پہلے شمسی فارم کے لیے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کیے ہیں۔

500 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا شمسی فارم بہاولپور، پاکستان میں قائد اعظم سولر پارک میں واقع ہے۔ شمسی پارک ملک میں توانائی کی قلت سے نمٹنے کے لیے خدمات فراہم کرے گا اور چین-پاکستان اقتصادی گزرگاہ کا کلیدی منصوبہ ہے، جو چین کو جنوبی پاکستان سے منسلک کرنے اور تجارت کے لیے نیا راستہ تخلیق کرنے کے لیے توانائی و بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا زیر تعمیر ترقیاتی پروگرام ہے۔ پاکستان میں توانائی کی طلب سالانہ اندازاً 8 فیصد بڑھ رہی ہے، جس نے اندازاً ملک کو 6 گیگاواٹ توانائی پیداوار کے خسارے سے دوچار کردیا ہے۔

پنجاب، وہ صوبہ جہاں یہ منصوبہ واقع ہے، دنیا میں سب سے زیادہ شمسی روشنی والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ سال میں تقریباً 3,000 گھنٹے سورج کی روشنی کے ساتھ یہ علاقہ پی وی بجلی پیداوار کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ یہ منصوبہ ایک بنجر علاقے میں واقع ہے جہاں درجہ حرارت گرمیوں کے دوران 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس انتہائی گرم اور خشک ماحول کے لیے بہت معیاری ماڈیولز کی ضرورت ہے۔

جے اے سولر نے پی وی لیب جرمنی جی ایم بی ایچکی نگرانی میں یہ ماڈیولز فراہم کیے ہیں، جو ایک مستند تھرڈ-پارٹی تسلیم شدہ لیبارٹری ہے جو خام مال کے انتخاب، تیاری کے عمل اور معیار کی جانچ کے کڑے معیارات مقرر کرتی ہے۔ جے اے سولر اپنی بھروسہ مندی،کنورژن کی شاندارموثریت اورسخت تجربات سےگزر کے بجلی کی اعلیٰ پیداوار اور مصنوعات کی بروقت ترسیل ثابت کرچکا ہے۔  تجربات میں الیکٹرولیومنی سینس انسپیکشن اور 3xIEC معیاری تھریشر ٹیسٹ شامل ہیں۔

جناب یونگ لیو، چیف آپریشنز آفیسر جے اے سولر نے تبصرہ کیا کہ “پاکستان میں سخت اور تپش کا حامل ماحول ہمارے شمسی ماڈیولز کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ اپنے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی کامیاب ترسیل ہماری مصنوعات کے اعلیٰ معیار اور بھروسہ مندی کا تجربہ ہے۔”

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “قائد اعظم سولر پارک پاکستان کے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کروانے کا اہم طریقہ ہے۔ پاکستان کے لیے 100 میگاواٹ ترسیل مکمل کرکے جے اے نے نئی مارکیٹوں میں قدم پھیلانے کی کوششوں میں نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ پاکستان میں پہلے بڑے پیمانے کے سولر فارم کے لیے ماڈیول فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہم نے ثابت کیا کہ قیمت کے لحاظ سے موثر ہماری مصنوعات توانائی میں اضافے اور تنصیب کے اخراجات میں کمی کے ذریعے ہمارے نچلے دھارے کے صارفین کے لیے اچھی اہمیت شامل کریں گی۔”

 رابطہ:
ایریکا ہو
60955888- 21- 86+ / 86-21-60955999+
sales@jasolar.com؛ market@jasolar.com

Latest from Blog