ایئر کینیڈا دہلی کے لیے نان-اسٹاپ سروس شروع کرے گا

– نیا ڈریم لائن روٹ ٹورنٹو کے عالمی مرکز سے بین الاقوامی توسیع کو تحریک دیتا ہے

مونٹریال، 5 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ایئر کینیڈا نے آج کہا ہے کہ وہ نومبر 2015ء سے ٹورنٹو دہلی کے لیے نان-اسٹاپ سروس کا آغاز کرے گا۔ یہ نیا روٹ، جو ایئر کینیڈا کے بوئنگ 787-9 سلسلے کے طیاروں کے لیے مخصوص پہلا  روٹ ہوگا، برصغیر میں نئے مواقع کھولے گا، جو اس وقت ایسی سب سے بڑی بین الاقوامی مارکیٹ ہے جہاں ایئر کینیڈا کی خدمات موجود نہیں۔

“ایئر کینیڈا کی اپنے ٹورنٹو پیئرسن مرکز اور بین الاقوامی موجودگی کو بڑھانے کی حکمت عملی اپنے موجودہ عالمی نیٹ ورک میں دہلی کے اضافے کے ساتھ آگے کی جانب ایک بڑا قدم لے رہی ہے۔ ہم طویل فضائی سفر کو انقلابی صورت دینے والے اپنے جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کے ذریعے کینیڈا سے بھارت تک واحد نان-اسٹاپ پرواز پیش کریں گے۔ ان نئے طیاروں کو چلانے کی اقتصادیات ان سروس کو ممکن بناتی ہے اور یہ ان طیاروں کے زیادہ بڑے 787-9 ورژن کے لیے وقف پہلا روٹ ہوگا، جو ہمارے بیڑے میں 2015ء میں شامل ہوں گے۔” ایئر کینیڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کالن رووینسکو نے کہا۔

“یہ سروس بھارت کے دارالحکومت اور دنیا کے چوتھی سب سے بڑی آبادی رکھنے والے شہری علاقے دہلی کی سیاحت اور وہاں کاروبار کرنے والے دونوں صارفین کے لیے پرکشش ہوگی، اور ان صارفین کے لیے بھی جو بھارت کے اندر اور ہمارے اسٹار الائنس شراکت دار، ایئر انڈیا، اور دیگر انٹرلائن شراکت داروں کے ذریعے بھارت کے اندر اور جنوب مشرقی ایشیا بھر میں آگے جانے کے لیے منسلک پرواز حاصل کررہے ہیں۔” جناب روونسکو نے کہا۔

“یہ حکومت بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی بڑھانے کے لیے کینیڈا کی فضائی صنعت کی مدد سے وابستہ ہے۔ بھارت میں مارکیٹیں کھولنا اور کینیڈا کی بھارتی برادری کے لیے سفری سہولیات جاری رکھنا، نہ صرف فضائی شعبے کے لیے فوائد کا حامل اور تجارت کو فروغ دینے کا باعث ہے، بلکہ مسفاروں کو بھی اپنے دوستوں اور پیاروں سے جڑنے کے مزید آپشنز دے گا،” محترمہ لیزا ریٹ، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا۔

“کینیڈا اور بھارت اقتصادی و دیگر تعلقات مضبوط کرنے سے وابستہ ہیں اور عالمگیر ہوتی دنیا میں فضائی روابط ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں۔ ایئر کینیڈا کی نئی سروس دونون ممالک کے بڑے شہری مراکز کو جوڑ کر کاروباری تعلقات قائم کرنے اور بہتر تجارت کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔ ہمارے ملک کی متحرک اور ترقی پاتی ہوئی ہند-کینیڈین برادری کے لیے یہ روٹ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور منسلک رہنے کو آسان بنائے گا،” نادر پٹیل، جمہوریہ بھارت کے لیے کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر نے کہا۔

ٹکٹ 9 دسمبر 2014ء سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ سروس یکم نومبر 2015ء سے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے ذریعے ہفتے میں چار بار چلے گی جس میں ایئر کینیڈا کی اعزاز یافتہ تھری-کیبن سروس اور بین الاقوامی بزنس کلاس میں جدید لائی-فلیٹ سیٹ، ایک پریمیم اکانمی کیبن، اور بہتر سیٹ بیک ان-فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم شامل ہیں جو جہاز بھر میں ہر نشست کے ساتھ دستیاب ہیں۔ پروازیں ایروپلان اضافہ اور بہتری، اور اہل صارفین کے لیے ترجیجی چیک-ان، ٹورنٹو میں میپل لیف لاؤنچ رسائی، ترجیحی بورڈنگ اور دیگر فواد پیش کریں گی۔

پروازوں کے اوقات ممبئی، چنئی، حیدرآباد اور جنوب مشرقی ایشیا بھر کے دیگر مقامات کے لیے ایئر کینیڈا کے شمالی امریکہ کے نیٹ ورک اور بھارت میں ایئر انڈیا یا دیگر انٹرلائن شراکت داروں کے لیے آسان رابطے کے لیے طے کیے گئے ہیں۔ دہلی سمیت ایئر کینیڈا اپنے ٹورنٹو عالمی مرکز کے لیے پانچ براعظموں کے کل 65 بین الاقوامی مقامات کے لیے سروس کا اعلان کرچکی ہے۔

فلائٹ ہفتہ

از

تا

روانگی

آمد

ہفتے کے دن

اے سی 050

ٹورنٹو

دہلی

20:55

21:15

پیر٭، بدھ، جمعہ، اتوار

اے سی 051

دہلی

ٹورنٹو

00:45

05:00

منگل،  بدھ٭، جمعرات ، اتوار

تمام پروازیں بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کے ساتھ چلائی جائیں گی سوائے ان کے جنہیں (٭) کے ذریعے واضح کیا گیا ہے جو بوئنگ 787-8 سروس کی حامل ہوں گی

ایئر کینیڈا کے بارے میں

ایئر کینیڈا کینیڈا کی سب سے بڑی مقامی و بین الاقوامی ایئر لائں ہے جو پانچ براعظموں پر 180 سے زیادہ مقامات کے لیے خدمات پیش کررہی ہے۔ کینیڈا کی پرچم بردار ایئر لائن دنیا کی 20 سب سے بڑی ایئر لائنوں میں سے ایک ہے اور 2013ء میں 35ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات دے چکی ہے۔ ایئر کینیڈا 60 کینیڈین شہروں، امریکہ میں 49 مقامات اور یورپ، مشرق وسطیٰ، ایشیا، آسٹریلیا، کیریبین، میکسیکو اور جنوبی امریکہ میں میں 73 شہروں  کے لیے جدول شدہ مسافر سروس پیش کرتا ہے۔ ایئر کینیڈا 192 ممالک کے 1,316 ہوائی اڈوں کے لیے خدمات پیش کرنے والے دنیا کے سب سے جامع فضائی نقل و حمل کے نیٹ ورک اسٹار الائنس کا بانی رکن ہے۔ ایئر کینیڈا شمالی امریکہ میں واحد بین الاقوامی نیٹ ورک کیریئر ہے جو آزاد برطانوی تحقیقی ادارے اسکائی ٹریکس کی جانب سے چار-ستارہ درجہ بندی حاصل کرچکا ہے جس نے 18 ملین سے زیادہ فضائی مسافروں کے عالمی سروے میں مسلسل پانچویں سال ایئر کینیڈا کو 2014ء میں شمالی امریکہ کی بہترین ایئر لائن قرار دیا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.aircanada.com۔

رابطہ: ایزابیل آرتھر (مونٹریال)، 5788-422-514-1+؛ پیٹر فٹزپیٹرک (ٹورنٹو) 5576- 263- 416- 1+ ؛ اینجلا ماہ (وینکوور)، 5714- 270- 604- 1+؛ انٹرنیٹ: aircanada.com

Latest from Blog