افغان وائرلیس نے 3.75جی+ سروسز جاری کردیں:افغانستان میں حقیقی موبائل براڈبینڈ لانے والا واحد سیلولر ٹیلی فونی ادارہ

کابل، افغانستان، 15 دسمبر 2014ء / پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اپنے جامع 2جی نیٹ ورک اور کامیاب موبائل رقوم منصوبے (مائی منی) کی بنیاد پر افغانستان کے پہلے موبائل آپریٹر افغان وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) افغان ٹیلی کمیونی کیشنز شعبے میں اپنے قائدانہ کردار کو جاری رکھتے ہوئے آج کابل میں 3.75جی+ سروسز کے اجراء کے ذریعے حقیقی موبائل براڈبینڈ خدمات پیش کرنے والا پہلا موبائل ٹیلی فونی ادارہ بن گیا ہے۔

دنیا بھر کے معروف فروخت کنندگان کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کابل میں اپنے ریڈیو اور بنیادی نیٹ ورک کو مکمل طور پر دوبارہ تعمیر کرنے والے اے ڈبلیو سی سی کی سروس کا اجراء اسے کابل شہر میں اپنے ہر 3جی مقام پر افغانستان میں جدید ترین ڈوئل-کیریئر-ایچ ایس پی اے+ (ہائی اسپیڈ پیکٹ ایکسس پلس) ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا واحد آپریٹر بناتا ہے۔ یہ حل افغانستان میں پہلیبار 42 ایم بی پی ایس فی سیل کا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو کابل میں تیز ترین 3جی سروس دے رہا ہے۔

افغان وائرلیس نے اپنے 3جی اجراء کے حصے کے طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 (آئی پی وی 6) کا بھی نفاذ کیا ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کو آج افغانستان میں تمام آئی پی وی 6 نیٹ ورک کے ساتھ پہلا اور واحد ادارہ بنا رہی ہے۔ اس حل کے ساتھ اے ڈبلیو  سی سی تمام افراد اور اداروں کو ایک عوامی آئی پی ایڈریس فراہم کرتی ہے جو دنیا بھر میں کہیں سے بھی براہ راست قابل رسائی ہوگا، اور اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو آئی پی وی 4 کے مقابلے میں زیادہ حفاظت کے ساتھ گھریلو خودکاری، فائل شیئرنگ، آن لائن گیمنگ، پیئر-ٹو-پیئر پروگرامز اور دیگر ایپلی کیشنز کو سنبھالنے جیسی سرگرمیوں میں آسانیاں دے گا۔

اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “ہم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے افغانستان کے ٹیلی فونی شعبے میں صنعت کے رہنما ادارے کی حیثیت اور ذمہ داری کا لطف اٹھا چکے ہیں اور ہمیں ملک میں پہلے ایسے حقیقی موبائل براڈبینڈ فراہم کنندہ کی حیثیت اختیار کرنے پر فخر ہے جو “براڈبینڈ” کی عالمی تعریف پر پورا اترتا ہو۔ ہمیں کابل میں اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے پر خوشی ہے، چاہے وہ بہتر انٹرنیٹ سرفنگ کی صورت میں ہو، آن لائن گیمنگ یا ایس ڈی یا ایچ ڈی فارمیٹ میں بہتر وڈیو دیکھنے کے تجربات ہوں، ہمیں یقین ہے کہ صارفین جلد ہی 3.75جی+ ٹیکنالوجی اور موبائل براڈبینڈ کے حقیقی معنی اور تیز رفتاری کو سمجھ جائیں گے۔”

جناب امین نے مزید کہا کہ “3جی میں منتقلی کے اپنے حصے کے طور پر ہم نے ملک میں انٹرنیٹ گنجائش کو بھی بڑھایا ہے اور کابل کے گرد ایک بہتر اور بھرپور ٹرانسمیشن نیٹ ورک تعمیر کیا ہے تاکہ ڈیٹا کے بڑے حجم کے قابل بھروسہ اور ہموار بہاؤ کو ممکن بنایا جا سکے جو موبائل براڈبینڈکی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ یہ ہمیں حقیقی برانڈبینڈ رفتاروں پر 24 گھنٹے، ساتوں دن اور سال کے تمام 365 ایام میں اعلیٰ معیار کے ڈیٹا کے بڑے حجم کی قابل بھروسہ فراہمی کے قابل بناتا ہے۔”

اے ڈبلیو سی سی 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں قندھار میں بھی اسی معیار کی موبائل براڈبینڈ سروس جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اور 2015ء کے دوران ہی افغانستان کے تمام بڑے شہروں میں اجراء جدول کا حصہ ہے۔

افغان وائرلیس کے بارے میں

کابل میں صدر دفاتر کے ساتھ اے ڈبلیو سی سی افغانستان بھر میں تقریباً 4,000,000 صارفین کو خدمات دیتا ہے؛ اور افغانستان کے بڑے ملازم رکھنے والے اداروں میں سے ایک ہے جسے احسان بیات ے قائم کیا۔ اے ڈبلیو سی سی 5،500 افراد کے لیے براہ راست اور مزید 100،000 کے لیے بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈ بینڈ مواصلاتی حل پیش کرنے میں رہنما ادارہ ہے۔ مزید معلومات www.afghan-wireless.comپر یا ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل (“ٹی ایس آئی) کی ویب سائٹ www.tsiglobe.comپر دستیاب ہیں۔

رابطہ: البرٹو لوپیز، a.lopez@tsiglobe.com، + 1 917 330 4510

Latest from Blog