اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 42افرادکو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا

میڈرڑ:اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 2010-11کے اسپینش لالیگا سیزن میں لیونٹے اور ریال زاراگوزے کے درمیان میچ کو فکس کرنے کے الزام میں 42افراد کو سزادینے کی سفارش کی ہے۔ اسپینش سیکنڈ ڈویژن کے فائنل میچ میں ریال زاراگوزانے لیونٹے کو1-2سے شکست دی تھی۔ پراسکیوٹر کے مطابق اس میچ کو فکس کیا گیا تھا ،جس میں نامزد 42افراد میں 28دونوں طرف کے کھلاڑیوں سمیت انتظامیہ کے افراد شامل ہیں۔ زاراگوزا کے سابق صدر اگاپیتواگلیسیاس ،سابق کو چ جیوئر آگیئر،دو سابق ڈائرکٹراور کچھ کھلاڑی جو حتمی ٹیم میں شامل نہیں تھے بھی شامل ہیں۔ الزام میں کہا گیاہے کہ لیونٹے کے کھلاڑیوں کو میچ ہارنے کے لیے9لاکھ65ہزار یورواداکئے گئے تھے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایندر ہریرا اور ایٹلیٹکومیڈرڑ کے کپتان گابی جیسے مشہور کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام عائد کیاگیاہے۔

Latest from Blog