میلہ بہاراں کے لیے یونین پے انٹرنیشنل کی عالمی خصوصی پیشکشیں جاری

شنگھائی، چین 5 فروری 2015ء/سن ہوا –ایشیانیٹ / ایشیانیٹ پاکستان — یونین پے انٹرنیشنل نے 4  فروری کو اعلان کیا کہ اس نے خصوصی پیشکشیں جاری کردی ہیں جو ایک ماہ جاری رہیں گی اور 30 ممالک اور خطوں میں میلہ بہاراں کی تعطیلات کا احاطہ کرتی ہیں تاکہ بیرون ملک روایتی چینی میلے پر خرچ کرنے والے کارڈ یافتگان کے لیے جامع خدمات پیش کریں۔

اب جبکہ چین دنیا کا سب سے بڑا سیاحوں کا حامل ملک بن چکا ہے، یونین پے کارڈ (کارڈ نمبر جو 62 سے شروع ہوتے ہیں) نے بھی بیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے لیے ادائیگی کی اولین ترجیح بننے کا راستہ بنا لیا ہے۔

یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او کے جیانبو نے کہا کہ “چینی کارڈ یافتگان کو جامع خدمات فراہم کرنا ایسا کام ہے جس سے ہم وابستہ ہیں۔”

“دیگر تعطیلات کے مقابلے میں میلہ بہاراں چینی عوام کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہم بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے کارڈ یافتگان کے لیے نئے قمری سال کے جشن کا احساس پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں خصوصی پیشکشیں اور خدمات دے کر تاکہ وہ یونین پے کارڈز کا بہتر تجربہ پائیں۔”

پیشکشیں 30 ممالک اور خطوں میں 1,500 منتخب سوداگروں کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں 10 انتہائی معروف شاپنگ گروپس جیسا کہ ڈی ایف ایس، گیلریس لفیاتے اور شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ شامل ہیں۔

پیش کردہ سہولیات میں مندرجہ بالا سوداگروں کے پاس یونین پے کارڈز استعمال کرنے پر 20 فیصد تک کی رعایت شامل ہے اور کارڈ یافتگان کرنسی کی تبدیلی پر 1 سے 2 فیصد کے عام استثنا کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

2014ء میں یونین پے انٹرنیشنل 60 بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری شاپس، 40 مرکزی کاروباری اضلاع اور 30 سیاحتی مقامات پر خصوصی پیشکشیں دے گا تاکہ اپنے کارڈ یافتگان کی سہولیات کے نظام کو بہتر بنائے۔

یونین پے قبولیت کا نیٹ ورک چین سے باہر 150 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے اور چینی سیاحوں کی جانب سے سب سے زیادہ دیکھے گئے تقریبا تمام مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔

یونین پے کارڈز شاپنگ مالز، برانڈ اسٹورز، ہوٹلوں اور روزمرہ مقامات بشمول سپر مارکیٹوں، ریستورانوں، تفریحی مقامات اور ٹیکسیوں میں قبول کیے جاتے ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور جنوبی کوریا میں کئی عام دکانیں، ریستوران اور عوامی نقل و حمل کی سہولیات یونین پے کوئیک پاس سروس کو بھی سپورٹ کرتی ہیں۔ یونین پے کارڈ یافتگان کو وافر خدمات  بشمول ٹیکس ری فنڈ اور غیر ملکی ہنگامی نقد امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

خصوصی پیشکشوں کے بارے میں مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے www.unionpayintl.com ملاحظہ کریں، 24 گھنٹے سروس ہاٹ لائن (95516) پر کال کریں، سینا ویبو یا وی چیٹ پر “UnionPay International ” کو فالو کریں یا ایپل کے ایپل اسٹور یا گوگل کے پلے اسٹور میں “UnionPay International ” تلاش کرکے یا منسلک کیوآر کوڈز اسکین کرکے باضابطہ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کریں

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=250112

Latest from Blog