لیکوئی-بکس نے جراثیم سے پاک پیکیجنگ حل پیش کرنے پر تکنیکی جدت کا اعزاز حاصل کرلیا

رچمنڈ، ورجینیا، 5 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — مائع کے لیے لچکدار پیکیجنگ حل پیش کرنے والا معروف ادارہ لیکوئی-بکس فخریہ اعلان کرتا ہے کہ وہ ایک ایسے اعزاز کا حامل بن گیا ہے جو ان کی جدید لچکدار پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، تیاری اور پیداوار کی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے۔ لیکوئی-بکس کو فلیکس ایسپٹ ٹ م بلک فوڈ پیکیج بنانے اور اسے تجارتی پیمانے پر پھیلانے کے لیے تکنیکی جدت طرازی کا سلور ایوارڈ ملا ہے۔

2012ء میں متعارف کروائے گئے فلیکس ایسپٹ ٹ م کی تقسیم دنیا بھر میں جاری ہے۔ فلیکس ایسپٹ ٹ مپیکیج بہتر لچک، حرارت کے خلاف بہتر مزاحمت اور آکسیجن کی منتقلی (او ٹی آر) کی بہتر شرح فراہم کرتا ہے۔ یہ پیکیج پوشال کو کم کرکے، اضافی گرفت دے کر اور ٹوٹنے کی وجہ سے مصنوعات کی خرابی کے امکان سے بچاکر صارفین کو کہیں زیادہ بچت دیتا ہے۔ چند صارفین ٹوٹ پھوٹ سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والی پوشال کو 100 فیصد تک ختم کرنے کے قابل بنے!

اعزاز 3 مارچ 2015ء ناپلس، فلوریڈا میں کو رٹز-کارلٹن گالف ریزورٹ میں ہونے والی 2015ء ایف پی اے فلیکس ایبل پیکیجنگ اچیومنٹ ایوارڈز تقریب اور خیرمقدمی عشائیہ کے دوران اور 2014ء ایف پی اے سالانہ اجلاس (3 تا 5 مارچ 2015ء) کے موقع پر دیا گیا۔

فلیکس ایبل پیکیجنگ ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے چھیاسٹھ پیکیجنگ درخواستوں کا معائنہ کیا جو صارفی رحجانات کو مکمل کرتی اور مواد، گرافکس، ڈھانچے اور لچکدار پیکیجنگ حل کامیابی سے تیار کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ انیس پیکیجز کو ایک یا زیادہ زمروں میں تیئس فلیکس ایبل پیکیجنگ اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا جس میں پیکیجنگ کی امتیازی حیثیت، اشاعت اور شیلف اثرات، تکنیکی جدت طرازی اور تحفظ پذیری شامل ہیں۔

لیکوئی-بکس کی مصنوعات اور خدمات کے ابرے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیےwww.liquibox.com ۔

لیکوئی-بکس کے بارے میں

لیکوئی-بکسمائع اور نیم-مائع مصنوعات کی فوری، تازہ اور قیمت کے لحاظ سے موثر فراہمی کے لیے تحفظ پذیر پیکیجنگ حل تیار کرنے والا معروف جدت طراز ادارہ ہے۔ لیکوئی-بکس بیگ-ان-بکس لچکدار پیکیجنگ اور تھیلے تیار کرتا ہے جو وسیع اقسام کی صنعتوں کو خدمات دیتے ہیں، جیسا کہ عالمی دودھ کی مصنوعات، مشروبات اور بڑے پیمانے پر خوراک پیش کرنے والی مارکیٹیں۔ ایپلی کیشنز  میں فاؤنٹین بیوریج سیرپ، ملک شیک مکس، کافی مشروبات، کنسٹریٹ اور ساسز جیسی پمپ کیے جانے کے قابل مایع خوراک اور ساتھ ساتھ وہ بھی جو کھانے کی چیزیں نہیں ہیں جیسا کہ تیل اور رنگ۔ لیکوئی-بکسصنعت میں بھرنے کے تیز رفتار آلات پیش کرتا ہے، ساتھ ساتھ قابل استعمال پیکیجنگ، جیسا کہ فلم سبسٹریٹس، فٹمنٹ کےحامل بیگ اور تھیلے۔ لیکوئی-بکس ہیوسٹن میں قائم ایک درمیانی مارکیٹ کے نجی ایکوئٹی ادارے اسٹرلنگ گروپ کا پورٹ فولیو ادارہ ہے؛ جو پیکیجنگ کو بہتر بنانے اور بڑھانے اور دیگر صنعتی کاروباروں میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے۔

 رابطہ: پال کیس
وی پی، مارکیٹنگ و اسٹریٹجی
pkase@liquibox.com
1.804.433.3834+

Latest from Blog