شیک 2015ء- ایشیا بحر الکاہل خطے کا سب سے بڑا اور موثر ترین فیشن میلہ شنگھائی، چین منتقل

جدت طرازی اور اقدار کے فروغ کی رہنمائی کرتا ہو ا

شنگھائی، 10 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چین کا بین الاقوامی فیشن میلہ (شیک) ایشیا-بحر الکاہل خطے میں سب سے بڑا اور موثر ترین میلہ ہے۔ 23 واں چائنا بین الاقوامی فیشن میلہ (شیک2015ء) 8 سے 20 مارچ 2015ء تک شنگھائی ہونگ چیاؤ کاروباری علاقے میں نو تعمیر شدہ قومی ایگزی بیشن اینڈ کنونشنل سینٹر میں منعقد ہوگا۔ شیک 2015ء 100,000 مربع میٹرز کا احاطہ کرتا ہے، جس میں 21 ممالک اور خطوں کے 1,000 سے زیادہ برانڈز شامل ہوں گے۔

چین کی ملبوسات کی صنعت میں نقیب کی حیثیت سے شیک مسلسل جدت اختیار کرتا اور اپنی مجموعی وضع قطع، انداز اور کارگزاری میں بہتری لا رہا ہے جو صنعت اور مارکیٹنگ کی تبدیل ہوتی طلب پر انحصار کرتی ہیں۔ گزشتہ آٹھ اہم شعبوں کی بنیاد پر جیسا کہ مردوں کے ملبوسات، روزمرہ اور کھیلوں کے ملبوسات، خواتین کے ملبوسات، بچوں کے ملبوسات، چمڑے/پشمی اور زیریں ملبوسات، فیشن لوازمات، اس سے متعلقہ ذرائع اور غیر ملکی حصے، چار نئے علاقے، جس میں ان سگنیچر، فیوچر لنک، امپلسز اور سپیریئر فیکٹری شامل ہیں، شیک 2015ء میں لائے جائیں گے۔

شیک 2015ء میں چار نمائش-در-نمائش ہوں گی: بین الاقوامی جوتوں اور چمڑے کی مصنوعات کی نمائش (دی میکام شنگھائی اور اٹالین فیشن @ شیک) از اٹلی، “پری-ویو ان چائنا-2015ء” از کوریا، “پی ایچ ویلیو،” اور “شیک-ینگ بلڈ”شیک میں متوقع ہیں۔ مزید برآں، شریک 2015ء میں 20 فیشن کاروباری فورمز اور 20 سے زیادہ فیشن شوز ہوں گے، جو مختلف پہلوؤں سے، کثیر سطحی اور کثیر کارگزاری کی خدمات کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اسی دوران ملبوساتی کپڑے اور لوازمات کے لیے چین کا بین الاقوامی تجارتی میلہ (انٹرٹیکسٹائل) اور چین کا بین الاقوامی تجارتی میلہ برائے سوت و دھاگہ (یارن ایکسپو) اسی نمائشی مرکز میں شیک 2015ء کے ساتھ ہوں گے۔ تین مشترکہ نمائشیں صنعتوں کو بالائی اور نچلے دھارے پر منسلک کریں گی اور تعاون اور تکمیل کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گی۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179483

Latest from Blog