اے پی آر انرجی نے میانمار میں کلیدی بجلی گھر کی توسیع کردی

جیکسن ول، فلوریڈا، 11 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بجلی کے فوری حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ اے پی آر انرجی اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ اس نے میانمار میں اپنے بجلی گھر میں 20 میگاواٹ کی توسیع کی اجازت حاصل کی ہے، جو میانمار الیکٹرک پاور انٹرپرائزز (ایم ای پی ای) کو کم از کم 102 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی ضمانت دے گا۔

APR%20Energy%20logo. اے پی آر انرجی نے میانمار میں کلیدی بجلی گھر کی توسیع کردی

تصویر  –  http://photos.prnewswire.com/prnh/20150310/180882
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

کیوکسے، منڈالے خطے میں قائم توسیع شدہ بجلی گھر میانمار میں سب سے بڑے تھرمل پلانٹوں میں سے ایک ہے جو چھ ملین سے زیادہ افراد کو بجلی فراہم کررہا ہے۔ یہ جدید ترین سی اے ٹی کم اخراج کے متحرک گیس پاور ماڈیولز پیش کرتا ہے اور میانمار کی مقامی اور صاف قدرتی گیس پر چلتا ہے۔ اے پی آر انرجی کا بجلی گھر مئی 2014ء سے کام کررہا ہے۔

کلائیو ٹرٹن، اے پی آر انرجی میں مینیجنگ ڈائریکٹر ایشیا بحر الکاہل، نے کہا کہ “نئے ٹھیکوں اور تجدید کے ساتھ ساتھ ٹھیکوں کی توسیع اے پی آر انرجی کی حکمت عملی اور کاروباری نمونے کا اہم حصہ ہے۔ ہمارے میانمار بجلی گھر میں اضافی گنجائش رواں سال کے اوائل میں انڈونیشیا میں پہلے سے اعلان کردہ توسیع کے بعد آتی ہے، اور یہ بڑھتی ہوئی علاقائی طلب اور ہماری فراہم کردہ خدمات کی بہترین سطح کا نتیجہ ہے۔ ہماری نظریں میانمار میں بجلی کی فراہمی کو قابل بھروسہ بنانے، اس کے عوام اور صنعتوں کو کافی بجلی دینے، اقتصادی نمو کو سہارا دینے اور معیار زندگی کو مجموعی طور پر بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔”

APR%20Energy اے پی آر انرجی نے میانمار میں کلیدی بجلی گھر کی توسیع کردی

اے پی آر انرجی کے بارے میں
اے پی آر انرجی بڑے پیمانے پر اور فوری بجلی حلوں میں رہنما عالمی ادارہ ہے، جو صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی فراہم کررہا ہے جب بھی اور جہاں بھی انہیں ضرورت ہو۔ اے پی آر جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعت کے پیش پیش تجربے کو ملاتا ہے تاکہ کلیدی بجلی گھر فراہم کرسکے جو فوری طور پر لگائے جاسکیں، ان میں مرضی کے مطابق تبدیلی لائی جا سکے اور بڑھایا جا سکے۔ افادہ عام اور صنعت دونوں شعبوں کے لیے خدمات پیش کرتے ہوئے اے پی آر انرجی دنیا بھر میں صارفین اور مقامی برادریوں کو بجلی کی پیداوار کے حل فراہم کرتا ہے، جس میں اس کا زور افریقہ، امریکین، ایشیا بحر الکاہل اور مشرق وسطی پر ہے۔ مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ دیکھیںwww.aprenergy.com۔

Latest from Blog