اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو خوشی کے بین الاقوامی دن کا جشن منائیں گے

نیو یارک، 16 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آج خوشی کے بین الاقوامی دن کی #HappySoundsLike مہم کے آغاز کے لیے کئی سپر اسٹارز نے اقوام متحدہ اور دنیا کی سب سے پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ سروس، مکس ریڈیو، کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150311/181046LOGO
تصویر – http://photos.prnewswireHYPERLINK “http://photos.prnewswire.com/prnh/20150311/181047”.com/prnh/20150311/181047
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150311/181045LOGO

موسیقی خوشیاں پھیلانے اور استحکام بخشنے اور ایک بہتر کل کی امید کو تقویت دینے کی قوت رکھتی ہے۔ اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پیامبر برائے امن اور خیرسگالی سفیروں، اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی گلوکار ایڈ شیران، ڈیوڈ گوئٹا،جان لیجنڈ اور جیمز بلنٹ و دیگر، نے دنیا کی مسرور ترین پلے لسٹ بنانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے، جو 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن پر جاری ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی-مون نے کہا کہ “اقوام متحدہ خوشی کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مکس ریڈیو کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ اس روز ہم موسیقی کی عالمگیر زبان کو استعمال کرکے دنیا بھر میں ان کروڑوں افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے جو غربت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، انسانی جرائم اور ماحولیاتی انحطاط کے اثرات اور موسمیاتی تبدیلی سے پریشان ہیں۔” بان نے 2010ء میں دنیا بھر میں معذوری کے شکار افراد کی جانب سے ونڈر اے یو این میسنجر آن پیس کو مقرر کیا تھا، اوراپنی “سائنڈ سیلڈ ڈلیورڈ” کو پلے لسٹ کے لیے نامزد کیا ہے۔”

گلوکار/نغمہ نگار کوڈی سمپسن زیر قیادت ہفتہ بھر چلنے والی #HappySoundsLike مہم دنیا بھر کے گلوکاروں اور دانا سامعین کی جانب سے تیار کی گئی متاثر کن بین الاقوامی پلے لسٹ کے ساتھ اس ہفتے کے اختتام پر عروج پر پہنچ جائے گی۔

موسیقی کے پرستار #HappySoundsLike کے ہیش ٹیگ اس گانے کو پیش کرسکتے ہیں جو انہیں سب سے زیادہ خوش کرتا ہے۔ جمعہ 20 مارچ کو کوڈی سمپسن باضابطہ فہرست میں پانچ ٹریک کی شمولیت پر روشنی ڈالیں گے۔

کوڈی سمپسن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں خوشی کے عالمی دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اس حیرت انگیز مہم کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔”

“مجھے امید ہے کہ سب اس دن کو منائیں گے اور ایسے گانے پیش کریں گے جو انہیں سب سے زیادہ خوشی دیتے ہیں! میں باضابطہ فہرست میں شامل کرنے کے لیے گانے منتخب کروں گا جن کی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ تجویز دی جائے گی، #HappySoundsLike، جو 20 مارچ بروز جمعہ کو جاری ہوں گے تاکہ آپ سب سنیں۔”

جرکی روزن برگ، سربراہ مکس ریڈیو نے کہا کہ “اس سال خوشی کے عالمی دن کا جشن منانے اور شعور اجاگر کرنے کے لیے مکس ریڈیو اقوام متحدہ کے ساتھ فخر محسوس کرتا ہے۔۔

“ہمیں امید ہے کہ عوام عالمی ستاروں کے نقش قدم پر چلیں گے اور ایسے گانے پیش کریں گے جو انہیں سب سے زیادہ خوش کرتے ہیں۔ 20 مارچ کو #HappySoundsLike جاری ہوگا اور ہمیں امید ہے کہ یہ دنیا بھر کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گا۔”

2012ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے مقرر کردہ خوشی کا عالمی دن تسلیم کرتا ہے کہ “خوشی کی جستجو انسانوں کا بنیادی ہدف ہے۔” اپنے 70 ویں سال میں موجود اقوام متحدہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے متعدد مہمات چلا رہا ہے۔

مہم عالمی وڈیوکے اجراء کے ساتھ باضابطہ طور پر جاری ہوتی ہے، جس میں مختلف اسٹارز شامل ہیں جو مہم کے حوال سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ساتھ گانا گا رہے ہیں۔

وڈیو یہاں دیکھیں www.happysoundslike.com۔

Latest from Blog