جے اے سولر وسطی امریکہ میں پہلے بڑے پیمانے کے شمسی فارم کے لیے ایک مرتبہ پھر ماڈیولز فراہم کرے گا

شنگھائی، 16 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک  جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ گوئٹے مالا کے ایک شمسی فارم کے دوسرے مرحلے کے لیے 35.1 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کرے گا۔

35.1 میگاواٹ کے ماڈیولز کے ایک اور منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے معاہدے پر دستخط 2014ء میں پہلے مرحلے کے لیے 59.7 میگاواٹ کی کامیابی سے فراہمی کے بعد ہوا ہے۔ وسطی امریکہ میں سب سے بڑے اور لاطینی امریکہ خطے میں دوسرے سب سے بڑے شمسی فارم کی حیثیت سے گوئٹے مالا منصوبے کو انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی انتہائی موثریت اور بجلی کی بہترین پیداوار کی ضرورت ہے۔

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر، نے کہا کہ “ہمیں فخر ہے کہ ہمارے صارفین جے اے کے انتہائی موثر ماڈیولز سے مطمئن ہیں اور ہمیں منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی منتخب کیا ہے۔ 300 فٹ بال میدانوں کے برابر علاقے کا احاطہ کرنے والے پینلنہ صرف وسطی امریکہ کے عوام کو صاف بجلی فراہم کریں گے، بلکہ ہمارے لیے مقامی مارکیٹ میں راستہ بھی کھولتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں تک قدم پھیلانے کی کوششوں میں ہمارا نیا سنگ میل ہے اور ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی اثرورسوخکی عکاسی کرتا ہے۔

Latest from Blog