ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر

لاس اینجلس، 26 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– میبو انٹرنیشنل کے صدر جناب کیون سو نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے صدر براک اوبامہ اور صدر بل کلنٹن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کیون کے والد ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے انتقال پر اپنی ہمدردی اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150522/218111

ایک بانی، جدت طراز، انسان دوست اور وقت سے پہلے کی رہنما شخصیت کی حیثیت سے ڈاکٹر سو کی سائنس کی ترقی سے وابستگی اور برادری میں ان کی قائدانہ حیثیت نے ایسا ورثہ چھوڑا ہے جسے بھلایا نہیں جائے گا۔ ایک معروف حیاتی سائنس دان کی حیثیت سے ڈاکٹر سو نے اپنی زندگی انسانیت کے فائدے کے لیے بے لوث انداز میں صرف کی۔ 1988ء میں شائع ہونے والے اپنے پہلے مضمون “جلنے والے کےنمی کے ذریعے علاج کے طبی استعمالات” سے 2009ء میں انسانی جسم کی بحالی کے حوالے سے شائع ہونے والی تاریخ کی پہلی کتاب “انسانی جسم کی تجدیدی بحالی کی سائنس (ایچ بی آر آر ایس) تک، ان دونوں کو امریکی قومی کتب خانہ برائے طب نے جمع کیا، انہوں نے مرحلہ وار ایچ بی آر آر ایس اور پیٹنٹ پلیٹ فارم تیار کیا جس نے ان گنت زندگیاں بچائیں۔

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کی وفات ہمیں ایک کسی شخص کی عظمت کے بارے میں آیک قول کی یاد دلاتی ہے۔ ایک شخص کی عظمت اس میں نہیں کہ “وہ کیسے مرا” بلکہ “وہ کیسے جیا۔””جو اس نے حاصل کیا”، وہ نہیں بلکہ “اس نے کیا دیا۔” ڈاکٹر سو اپنے پیچھے ایک شاندار ورثہ چھوڑ گئے ہیں جو فلسفہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہےاور ساتھ ساتھ، صرف چین میں، ان کے تجدیدی علاج تقریباً 200 ہزارتربیت یافتہ ماہرین اور لگ بھگ 12,000 ہسپتالوں پر مشتمل مکمل ترقی یافتہ جال بھی، جو ہر روز زندگیاں بچانے کے لیے ان کی سائنس استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سو نے، اپنی ایچ بی آر آر ایس تخلیق کے ذریعے، انسانی تجدید وکے لامحدود امکان کا انکشاف کیا، اور ہمیں یہ علم دیا کہ ہم سب میں تجدیدی زندگی ہے اور ہم اپنی صلاحیت پر اعضاء کی بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر سو ہمیشہ کہتے تھے، “میں کئی سالوں سے ڈاکٹر ہوں، میں نے اپنے ساتھیوں کو یہ کہنے دیا کہ وہ مجھے ڈاکٹر سو پکاریں، تاکہ یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہے اور علاج کے بہترین اثرات کی حامل ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی تلاش اور جدت طرازی پر میری توجہ مرکوز رہے ، یوں مریضوں کی تکلیف کم ہو اور انسانوں کی صحت اور عزت محفوظ ہو۔ اس لیے میں نے خود کو طبی تحقیق سے وابستہ کیا تاکہ مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے کی خاطر ڈاکٹروں کے لیے ایسی ٹیکنالوجی اور مصنوعات بنائی جائیں۔”

اب جبکہ ڈاکٹر سو جا چکے ہیں، ان کا سائنسی حقیقت کا تاحیات سفر اور دنیا کے لیے بے لوث خدمات کا عظیم مقصد ہمیشہ اس ورثے کو آگے جاری رکھنے میں ہماری رہنمائی کرے گا، اور ان کی دریافت و ایجادات آنے والی نسوں کے فائدے کے لیے برقرار رہیں گی۔

رابطہ: ٹام ٹاؤ، mebo2015@hotmail.com

Latest from Blog