نارتھ ووڈ انوسٹرز نیو یارک پیلس ہوٹل لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کریں گے

نیو یارک، 5 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نیو یارک میں قائم ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری اور انتظامی ادارے نارتھ ووڈ انوسٹرز تصدیق کرتا ہے کہ وہ نی ویارک پیلس ہوٹل کی کوریا میں قائم پرتعیش ہوٹلوۂ ے مالک اور چلانے والے ادارے لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کے لیے معاہدہ کرچکا ہے۔ یہ مالی سودہ اس موسم گرما میں مکمل ہونا متوقع ہے بشرطیکہ تمام دستوری شرائط پوری ہوں۔

نارتھ ووڈ انوسٹرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ککریل نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہم نیو یارک پیلس ہوٹل کو دنیا کے بہترین پرتعیش ہوٹلوں میں سے ایک کی حیثیت سے بحال کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمیں نیو یارک پیلس میں کئی باصلاحیت ملازمین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہے جن کے بغیر یہ تبدیلی ممکن نہ تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوٹے جیسا معتبار مالک بے مثال خدمت اور عیش کی پیلس کی روایت کو برقرار رکھے گا۔”

لوٹے گروپ کوریا کے بڑے اداروں کے مجموعوں میں سےای ہے جس کے 79 ملحقہ ادارے اور 2013ء میں 74 ارب ڈالرز کی سالانہ آمدنی تھی۔ لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، لوٹے گروپ کے رکن کی حیثیت سے، کوریا کی مارکیٹ میں نمبر 1 ہیں۔

نارتھ ووڈ انوسٹرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر جوناتھن وینگ نے کہا کہ “لوٹے ایک انتہائی تجربہ کار ہوٹل چلانے والا ادارہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس نے اپنی مستقل عالمی توسیع کے حصے کے طور پر نیو یارک پیلس ہوٹل کو حاصل رنے کے لیے منتخب کیا۔ ہماری نظریں ادارے کو پیلس ہوٹل کی ملکیت ے ذریعے اپنی کامیابی کا سفر کرتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔”

نیو یارک پیلس کے بارے میں
دی نیو یارک پیلس، ایک پرتعیش وسط شہر کا ہوٹل جو 50 ویں اور میڈیسن کے کنارے پر واقع ہے، میں 2013ء کے خزاں میں 160 ملین ڈالرز کی تزئین نو مکمل ہوئی۔ اس بحالی نے ملکیت کے خاص کمروں اور ہوٹل کے اندر قائم ہوٹل دی ٹاورز کے کمروں کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ اضافی بہتریوں میں نئی لابیاں، خصوصی کمرے اور ریستوراں اور شراب خانے بشمول ٹربلز ٹرسٹ، دی لابی لاؤجني، ٹیورن آن 51، ریئرٹیز اور پومے پالائے شامل ہیں۔ تقریبات کے لیے 24,000 مربع فٹ کی جگہ کے ساتھ دی پیلس تاریخی ولارڈ مینشن میں موجود نجی مقامات کا بھی حامل ہے جو 19 ویں صدی کی اشیاء کا حامل ہے اور شاندار شادیوں، تقریبات اور عشائیوں کے لیے بہترین ہے۔ 909 کمروں کے ساتھ دی پیلس بے مثال جاہ و جلال، بہترین مناظر، وسیع کمروں اور عمدہ خدمت کے لیے معروف ہیں۔ سینٹ پیٹرک کے گرجے کے سامنے اور روک فیلر سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہوٹل کا عالمی سطح پر معروف آنگن 15 ویں صدی کے مختلف اطالوی گرجوں کی امتیازی خصوصیات رکھتا ہے اور 1882ء سے تاریخی ولارڈ مینشن کے داخلے کی حیثیت کا حامل ہے۔ نیو یارک پیلس امتیازی حیثیت رکھنے والے ولارڈ مینشن کو جدید 55 منزلہ برج کے ساتھ خوش اسلوبی سے ملاتا ہے۔ مہمان آن لائن www.newyorkpalace.com پر یا 1-800-NY-PALACE (1-800-697-2522). پر رابطہ کرکے اپنی رہائش محفوظ کروا سکتے ہیں۔

نارتھ ووڈ انوسٹرز کے بارے میں
نارتھ ووڈ انوسٹرز ایک معروف نجی عالمی ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری اور انتظامی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں 150 سے زائد ملازمین اور تقریباً 8 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات رکھتا ہے۔ نارتھ ووڈ ایک بنیادی، قدر سے تحریک پانے والی سرمایہ کاری حکمت عملی رکھتا ہے جوطویل المیعاد منظرنامہ اور کلیدی عالمی شہروں پر نظر رکھتی ہے، جیسا کہ نیو یارک شہر، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، لندن اور پیرس۔ ارتھ ووڈ اس وقت دنیا بھر میں رئیل اسٹیٹ کے اثاثہ جات کا متنوع پورٹ فولیو رکھتا اور چلاتا ہے جس میں میزبانی، دفتر، خوردہ، اور صنعتی ملکیتیں شامل ہیں۔ نارتھ ووڈ کے بارے میں مزید معلومات ے لیے ملاحظہ کیجیے: www.northwoodinvestors.com

لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے بارے میں
لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اس وقت دنیا بھر میں تقریباً  پانچ ممالک میں 18 املاک چلا رہے ہیں اور 16 مزید املاک زیر تکمیل ہیں۔ لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے اپنی اعزاز یافتہ پانچ ستارہ املاک کے ذریعے برانڈ مساوات بنائی ہے۔ ماسکو، روس میں ان کی چھ ستارہ ملکیت اس وقت نظروں میں ہے جسے حال ہی میں پری ویلیجی ایچر ایوارڈز کی جانب سے ‘یورپ کا بہترین ہوٹل’ قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات – دی نیو یارک پیلس:
ڈی کے سی پبلک ریلیشنز
212-981-5138
nypalace@dkcnews.com

ذرائع ابلاغ کے سوالات – نارتھ ووڈ:
نارتھ ووڈ انوسٹرز
برائن باربیری
508-340-1576
BBarbieri@northwoodhospitality.com

Latest from Blog